PDA

View Full Version : Zaka Ashraf Ki Cricket Say Nashanasai, Natajerbakari or Qomi Waqar - Hafiz Imran - 6th June 2012



Realpaki
6th June 2012, 09:23 AM
یار لوگ یہ کہتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کو میڈیا میں رہنے کا بہت شوق ہے۔ ایسا ہی شوق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے معتمد خاص ڈاکٹر نسیم اشرف کو بھی تھا۔ انہیں تو مسٹر پریس کانفرنس کہہ کر بھی پکارا جاتا تھا۔ اعجاز بٹ تین سال تک چیئرمین تو رہے لیکن میڈیا کے ساتھ تعلقات انتہائی خراب رہے۔ آج کے چیئرمین کا بھی ملک کے صدر آصف علی زرداری سے بڑا قریبی تعلق بتایا جاتا ہے یہی انکی چیئرمین شپ کا واحد میرٹ ہے۔ ذکاءاشرف کا کرکٹ کے معاملات سے دور دور کا بھی کوئی تعلق مورخین کرکٹ ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔ کرکٹ کے کھیل سے ناشناسائی اور کرکٹ کے انتظامی معاملات میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسا ہوگا تو پھر غلطیاں نہیں بلکہ بلنڈر ہوں گے جو ہو بھی رہے ہیں۔ حال ہی میں وہ بھارت یاترا کرکے آئے ہیں۔ انکے بیانات سے بھیک مانگنے کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ آخر ہمیں کیا ضرورت پڑی ہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلنے کےلئے بچھے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف یہ عالم ہے کہ بھارت بورڈ کے چیئرمین سری نواسن اپنے وزیراعظم کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستان سے کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔
ہمارے بورڈ کے چیئرمین کو یہ بھی سمجھ نہیں آرہا تو بھارت کو من چاہی قوم کا درجہ بھی دے چکے ہیں۔ اسکے باوجود بھی سرحد پار سے کچھ نہیں مل رہا۔بھارت کی مالا جپنا بند کریں اور حقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے غیرتمند سپہ سالار کرکٹ کا کردار ادا کریں۔ پاکستان بہرحال آئی سی سی کا ایک اہم رکن ہے پہلے اپنی حیثیت اور اہمیت کو سمجھیں، پھر اس سے فائدہ اٹھائیں۔ ایک دو میچوں کے لئے ترلے نہ کریں۔ میڈیا میں اِن رہنے کے شوق میں بھارت کے آگے جھکتے نہ چلے جائیں جس سے ملکی وقار پر حرف آئے۔