PDA

View Full Version : Pakistan Can Win 2nd Test in Colombo if Rain Does Not Interrupt - Hafiz Imran - 2nd July 2012



Realpaki
2nd July 2012, 09:13 AM
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے بارش کی وجہ سے جلد کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 488 رنز بنا لئے اور پاکستان کی اننگز ابھی جاری ہے پاکستان کو پہلی اننگز میں 600 رنز کا ٹارگٹ رکھنا چاہئے اور وقت کا بھی حساب رکھنا چاہئے۔ آج لنچ تک جلد 600 رنز حاصل کر کے ڈیکلریشن کرنی چاہئے۔ پاکستان پہلا ٹیسٹ ہار چکا ہے اس لئے اس ٹیسٹ میں رسک تو لینا پڑیگا۔ سیریز 1-1 سے برابر ہو جائے۔ دوسرے دن محمد حفیظ 196 رنز پر بے وجہ شارٹ کھیلتے ڈبل سنچری نہ بنا سکے۔ ان کی شارٹ ایسے ہی تھی جیسے گاں والے گندم سے مٹی نکالنے کے لئے لاٹھی گھماتے ہیں۔ سنگل سنگل لیکر بھی ڈبل سنچری مکمل کی جا سکتی تھی۔ اظہر علی بہت عمدہ کھیلے۔ اگر مزید بارش سے اس ٹیسٹ میں وقت ضائع نہ ہو تو پاکستان کی جیت کے چانسز ہو سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کی بالنگ عمدہ ہے۔ اگر بارش یا بیٹنگ وکٹ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیسٹ نہیں جیت سکتا تو 600 سکور پہلی اننگز میں بنانے کے بعد کم از کم پاکستان یہ ٹیسٹ ہار بھی نہیں سکتا۔ مجموعی طور سے پاکستان کا پلہ ابھی تک بھاری ہے۔ پاکستانی ٹیم اچھی فیلڈنگ کر لے تو اس ٹیسٹ میں سنسنی پھیلا سکتی ہے۔