PDA

View Full Version : Hafeez Nai Pehlay Batting Ka Fesla Kar Kay Khudkusi Ki - Muhammad Sadique - 1st October 2012



Realpaki
1st October 2012, 09:02 AM
الآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا پاکستان نے ٹاس جیت کر خود پہلے کھیلنے کا فیصلہ کر کے خودکشی کر لی اور ایک غلط فیصلے نے پوری قوم کو رلا دیا۔ عقل کے اندھوں نے اس ورلڈ کپ کے پہلے میچوں کے نتائج کو ایک لمحہ بھی دیکھنے کی ضرورت کیوں محسوس نہ کی۔ کل کے تبصرے میں لکھا تھا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا ہے تو مخالف ٹیم کو پہلے کھلائے کیونکہ پہلے 10 اووروں کے کھیلنے کے بعد شبنم گرنا شروع ہوتی ہے اور بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے وگرنہ شروع میں گیند اوپر نیچے رہتی ہے۔ گیند رک کر آتی ہے اور اچانک اچھلتی بھی ہے۔ ڈر ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی غلطی پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر ہی نہ کر دے کیونکہ اب آخری میچ پاکستان آسٹریلیا کا ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم میرے نزدیک اس ورلڈ کپ کی سب سے مضبوط ٹیم ہے۔ چونکہ آسٹریلیا پاکستان کا میچ سہ پہر 3 بجے ہے اس لئے امید کرنی چاہئے کہ پاکستان آسٹریلیا کو ہرا دے، تب ہی سیمی فائنل تک پاکستان کی رسائی ممکن ہے۔ افسوس کہ ہمیں پاکستان میں بیٹھے معلوم تھا کہ ٹاس جیت کر مخالف کو بیٹنگ کی دعوت دینی ہے مگر عقل کے اندھوں سلیکٹروں، کوچوں اور پروفیسر کپتان کی فوج نے 7 بجے کے میچوں کے نتائج دیکھے بغیر خود کھیلنے کو ترجیح دی۔ کاش پاکستان بھارت کو پہلے کھلاتا اور آج پاکستان سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہوتا۔ حفیظ کی ایک غلطی سے میرے تبصرے پر بھی حرف آیا ہے کہ پاکستان جیتے گا اگر پاکستان دوسرے وقت بیٹنگ کرے تو؟؟