View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews "Nawaz Sharif Achy Insan aor Altaf Husain Bary Leader Hein" Dr @AamirLiaquat interview @Ge

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post


#JangNews "Nawaz Sharif Achy Insan aor Altaf Husain Bary Leader Hein" Dr @AamirLiaquat interview @GeoTez




نواز شریف اچھے انسان اورالطاف حسین بڑے لیڈر ہیں،عامر لیاقت
عمران خان سے پیار ہے، ہمیں ایسے سچ کی ضرورت نہیں جس سے فساد پھیلے، جیو تیز کو انٹرویو
لوگوں کی خدمت کے لیے عہدے ضروری نہیں، خوشیاں بکھیرتا رہوں گا، کچرے سے بچے اٹھا کر دیتا رہوں گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ریسرچ اسکالر اور سابق وزیر مملکت برائے مذہبی اُمور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہاہے کہ مسالک فہم کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں اور فہم کامطلب اپنی سوچ کوکسی دوسرے پر مسلط کرنا نہیں بلکہ اختلاف رائے کا احترام کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہے ، اُن کا کہنا تھا کہ جب تک مسالک کے نزدیک قابل احترام اور عظیم شخصیات کی تکریم کا اہتمام نہیں کیا جائے گا تب تک فرقہ واریت کے خاتمے کا خواب بس ایک خواب ہی رہے گا۔جیو تیز کے پروگرام تیز ایٹ سیون میں عائشہ احتشام کو ایک خصوصی اور دلچسپ انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ اور اُس کے رسولﷺ کو ایسے سچ کی ضرورت نہیں کہ جس سے معاشرے میں فساد پھیل جائے اور آگ لگ جائے،بعض سچ بیان نہیں کیے جانے چاہئییں بلکہ حکمت اور مصلحت سے حقیقتوں کو واضح کرنا ہی اولیا کا طریقہ اور درست راستہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام نے اپنی جان ، جوکھوں میں ڈالنے سے منع کیا ہے اور حکمت عملی کو ترجیح دینے پر اصرار کیا ہے لیکن بعض مقامات ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں سچ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا اور ایسی منزلوں پر رخصت کے بجائے عزیمت کا راستہ اختیار کرنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے اِس سوال کے جواب میں کہ آپ علما کو رعایت دے رہے ہیں مسکراتے ہوئے کہا کہ میں رعایت نہیں دے رہا بلکہ واضح کررہا ہوں کہ ہم سب کو فساد سے بچنا چاہیے۔سانحہ راولپنڈی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ فرقہ واریت نہیں تھی بلکہ فساد کرانے کی سازش تھی جس میں منافرت پھیلانے والے قبیح عناصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اِس سوال کے جواب میں کہ اتحاد بین المسلمین کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں عامر لیاقت نے کہا کہ اب اِن الفاظ کو ترک کردینا ہی بہتر ہے کیونکہ یہ اپنے معنی کھو چکے ہیں، آج ہم مخالفین کو اِس لیے ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ صرف ہم جینا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ہمارے معاشرے میں دلیل اپنی قدرو قیمت کھوچکی ہے اور اب جس کے پاس دلیل ختم ہوجاتی ہے وہ قائل کرنے والے کو مٹادینا چاہتا ہے ۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ چونکہ ابھی ہمارے سامنے کوئی اور متبادل ذریعہ نہیں ہے اِسی لیے قرآن و سنت کے ضابطوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے زنا بالجبر کے واقعات میںDNAٹیسٹ کو مان لینا چاہیے۔توہینِ رسالت قانون سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ توہین رسالت قانون تو ایک فائر وال ہے ، اُس سے وہ عناصر بے نقاب ہوجاتے ہیں جو اِس قانون کو غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ توہینِ رسالت قانون کو ختم نہیں ہونا چاہیے البتہ جہاں کہیں سے اِس کے غلط استعمال کی آواز آئے وہاں قانون کے مطابق تحقیق ضرور کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ مولانا بہت پیارے،اچھے اور جہاں دیدہ ہیں لیکن جب وہ کتے کو شہید کہہ دیتے ہیں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ مفتی محمود صاحب کے صاحبزادے کو کیا ہوگیا ہے ۔بے اولاد جوڑوں کو بچے دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم یہ خدمت جاری رکھیں گے کچرا کنڈی میں پھینکے گئے اُن بچوں کو کتے اور بلیوں کی خوراک بننے کے بجائے اُن جوڑوں کے حوالے ضرور کریں گے جو مستحق ہیں اور یہ کام میں خود نہیں کرتا بلکہ رمضان چھیپا ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے اِسے انجام دیتے ہیں۔ ٹوٹئٹر اور فیس بک پر اپنے خلاف مہم کے بارے میں اُن کاکہنا تھاکہ میری تو خود آج تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اِن مہذب افراد کو ہوکیا جاتا ہے جو وہ کسی کو جانے اور ملے بغیر ایسے ایسے الزامات عائد کردیتے ہیں کہ جن کا حساب آخرت میں بھاری پڑ جائے گا، اُنہوں نے کہا کہ میرا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اِسی لیے نہ جانے مجھ سے کیا کچھ منسوب کردیا جاتا ہے ۔عامر لیاقت حسین کا کہنا تھاطاہرشاہ صاحب کے ساتھ رمضان نشریات میں قطعاً براسلوک نہیں کیا گیا بلکہ وہ ایک مذاق تھا جسے اُن عناصر نے غلط رنگ دیا جو خود طاہر شاہ صاحب کے ساتھ ایک مدت سے برا سلوک کررہے تھے۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ طاہر شاہ نے خود اُن سے کہا تھا کہ میں اُن کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق کروں۔ اِس سوال کے جواب میں کہ کہ کیا آپ دل پھینک ہیں؟ اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دل پھینک ہونا چاہیے اور اگر یہ دل نہیں پھینکتا تو بشریٰ نہ ملتیں اور اب تو اِس دل کے بھی دو ٹکڑے ہوچکے ہیں یعنی دو بچے ہیں احمد اور دعا۔ الطاف حسین کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ ایک بڑ ے اور کرشماتی لیڈر ہیں اور ایم کیوایم بھی ایک منظم جماعت ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اب میرے راستے ایم کیوایم سے جدا ہیں۔عمران خان کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ میرے اُن سے گہرے مراسم ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ کچھ کرجائیں گے کیونکہ وہ مخلص اور سچے انسان ہیں جبکہ نوازشریف کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ وہ انتہائی اچھے انسان ہیں مگر اُن کے ساتھ ٹیم اچھی نہیں اور یہی عمران کے ساتھ بھی ہے کہ کپتان کی ٹیم معیار کے مطابق نہیں ہے۔ رمضان کو کمرشلائز کرنے اور اسلام میں اداکاری سے متعلق الزامات کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب فضول اور لا یعنی باتیں ہیں جن سے حسد کی بو کے سوااور کچھ نہیں آتا، نہ رمضان کی کمرشلائزیشن کوئی چیز ہے اور نا ہی اسلام میں اداکاری کی کوئی گنجائش۔اُنہوں نے واشگاف الفا ظ میں کہا کہ مجھے نبی کریم کی شفاعت نصیب نہ ہو اگر میں نے اِن14برسوں میں رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے لیے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے سب کچھ اللہ ور اُس کے رسول کے ذکر کے صدقے ملا ہے اور میں اِس کی سوداگری نہیں کرتا ، رہی بات لوگوں کے شکوک و شبہات کی تو اِس کاعلاج میرے پاس نہیں ہے۔
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=154942







ہر دلعزیز میزبان اور مذہبی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے اچھے اچھے پیغامات مفت میں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے ابھی ایس ایم ایس کیجئے

F @AamirLiaquat and SEND to 40404
Official website of Dr Aamir Liaquat Husain:www.aamirliaquat.com







Submit "#JangNews "Nawaz Sharif Achy Insan aor Altaf Husain Bary Leader Hein" Dr @AamirLiaquat interview @Ge" to Digg Submit "#JangNews "Nawaz Sharif Achy Insan aor Altaf Husain Bary Leader Hein" Dr @AamirLiaquat interview @Ge" to del.icio.us Submit "#JangNews "Nawaz Sharif Achy Insan aor Altaf Husain Bary Leader Hein" Dr @AamirLiaquat interview @Ge" to StumbleUpon Submit "#JangNews "Nawaz Sharif Achy Insan aor Altaf Husain Bary Leader Hein" Dr @AamirLiaquat interview @Ge" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments