View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews #GeoNews ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #GeoNews ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ کا حقوق انسانی ایوار ڈ دینے کا اعلان #InaamGhar #Video
Wednesday, February 05, 2014


ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ کا حقوق انسانی ایوار ڈ دینے کا اعلان
کراچی(جنگ نیوز)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی انسانی حقوق کے لئے خدمات کے اعتراف میں انصار برنی ٹرسٹ نےانہیں سال 2013ء کا انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ٹی وی کی ایک معروف شخصیت اور ریکارڈ ساز ٹی وی میزبان ہیں۔ انصار برنی ٹرسٹ نے ہمیشہ انسانی حقوق کے ایسے رضاکاروں کی خدمات کو تسلیم کیا ہے جو مثبت مقاصد کیلئے سر گرم رہتے ہیں جو عوام کیلئے مفید ہوں۔ مذہب کی غلط تشریح کے باعث بچوں کو گود لینے کو معاشرتی سطح پر برا سمجھا جاتا ہے ۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ناجائز بچوں کو ضائع کردیا جاتا ہے ، ماردیا جاتا ہے یا انہیں کسی کچرے کے ڈبے ، یا گرم سر د موسم میں دروازوں کے باہر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی کاوشوں کی وجہ سےپاکستان کے الیکٹرونک میڈیا کی تاریخ کے سب سے بڑےپروگرام ،جیو کی امان رمضان ٹرانسمیشن کے باعث لوگوں کی بچوں کوگود لینے کے خیالات میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی۔ غیرجانبدار این جی او اور سرکاری افسران نے بتایا ہے کہ آج باضابطہ طور پر بچوں کو گود لینے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے اور کچرے کے ڈبوں میں ملنے والے بچوں کی شرح میں گذشتہ سال کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس ضمن میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔


http://www.dailymotion.com/<wbr>video/x1b8lst_geonews-about-<wbr>inaamghar-by-aamirliaquat-5-2-<wbr>2014_tv


http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=169686








For more updates, videos, news and pictures, please follow us on social media:


Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: Dailymotion.com/InaamGhar
Web: www.InaamGhar.tv

Submit "#JangNews #GeoNews ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ" to Digg Submit "#JangNews #GeoNews ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ" to del.icio.us Submit "#JangNews #GeoNews ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ" to StumbleUpon Submit "#JangNews #GeoNews ڈاکٹر عامر لیاقت کیلئے انصار برنی ٹرسٹ" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments