View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews #AalimOnline

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #AalimOnline
ذاتی مؤقف کے اظہارکےلیے قرآن کی رونمائی درست نہیں،علمائے کرام
#Geo #Pakistan #AamirLiaquat
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=171343


آئین پر قوم کا اتفاق ہے، اسے نہ چھیڑا جائے۔ جیو کے عالم آن لائن میں عامر لیاقت سے گفتگو


ذاتی معاملات کے لیے قرآن مجید کو زیر بحث لانا غیر سنجیدہ طرز عمل ہے، میزبان کا متاثر کن اظہار خیال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے ذاتی مؤقف کے اظہار کے لیے سرعام قرآن مجید کی رونمائی اور پاکستان کے موجودہ آئین کو غیراسلامی قراردینے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی،سماجی یامذہبی شخصیت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے کتاب اللہ کو ہاتھوں میں تھام کر لہرائے،پاکستان کاموجودہ آئین اسلام کی روح کے عین مطابق اور اس پر قوم کااتفاق ہے اگراسے چھیڑا گیاتو خانہ جنگی کی کیفیت پیداہوجائے گی۔ جیو نیوز اور جیو سے نشر ہونے والے شہرۂ آفاق پروگرام عالم آن لائن میں عالمگیر شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مفتی فضل سبحان نے کہا ہے کہ قرآن کو لہرانا درست طرزِ عمل نہیں بلکہ معاذاللہ کتاب مبین کو مذاق بنانے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئین پر اکابرین کااتفاق ہے، تمام علماء اگر کسی چیز پر متفق ہوجائیں تو پھر اسے تسلیم کرنا لازمی ہے کیونکہ حدیث کے مطابق امت کی کثرت کبھی گمراہی پر متفق نہیں ہوسکتی۔ بلدیہ ٹاؤن میں آستانے پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معصوم بچی سمیت 9افراد کی شہادت پر گہرے رنج کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کسی گروہ یا فرد کو کسی دوسرے گروہ یافرد کے قتل کا حکم نہیں دیتا، بدامنی پورے ملک کا مسئلہ ہے ،ان حالات میں جوش کے بجائے ہوش سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ صبح 9بجے جیو نیوز اور شام5بجے جیوپرنشر ہونے والے خصوصی پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے تنظیم المساجد اہلسنت پاکستان کے سربراہ مفتی عابد مبارک نے کہا کہ مذاکرات مذاق رات بن کر رہ گئے ہیں۔ ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف قتل وغارت کامیدان گرم ہے، ان حالات میں امن کے قیام کی امید ایک خواب بن گئی ہے ۔ احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قصاص میں حیات ہے اورظالم کو طاقت سے روکنے کا حکم ہے اگر انہیں موقع دیا جاتا رہا تو وہ دوسروں کو قتل کرتے رہیں گے ۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جوکہ ملکی معاملات سے حکومت کی عدم دلچسپی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے ٹیلی فون لائن پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کسی شخص کے پاس جب دلائل ختم ہوجاتے ہیں تو وہ قرآن کو درمیان میں لے آتاہے اوراپنی ذاتی خواہشات کے لیے دین کا استعمال کرتاہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔ان کاکہناتھاکہ موجودہ آئین اسلام کے مطابق ہے البتہ نفاذ کے حوالے سے اختلاف ہوسکتے ہیں۔ آن لائن اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے امیر مولانا علی محمد ابو تراب نے کہا کہ آئین پرتمام مکاتب فکر کے علماء نے دستخط کیے ہیں اسے متنازع بنانے سے ایک نئی بحث چھڑجائے گی۔ دریں اثناء پروگرام کے آغاز میں اپنے متاثرکن گفتگو میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قرآن مجید کو ہاتھوں میں تھام کرلہرانا قابل مذمت ہے ، کنفیوژن سے نکلنے کےلیے مذاکرات کا منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام میں آئین کی گنجائش نہیں انہیں علم ہونا چاہیے کہ دنیا کا سب سے بہترین آئین سیدنا فاروق اعظم ؓنے قرآن وسنت کی روشنی میں مرتب کیا تھا جسے غیرمسلم بھی تسلیم کرتے ہیں۔


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ
دیکھیے پیر تا جمعرات صبح 09:05بجے صرف جیو نیوز پر
نشر مکررشام 05:00بجے(جیو)۔


براہ راست پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں
92-21-32630859،92-21-32210127
www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat
عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے


Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo
Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo
Videos: DailyMotion.com/<wbr>AalimOnlineGeo


Submit "#JangNews #AalimOnline" to Digg Submit "#JangNews #AalimOnline" to del.icio.us Submit "#JangNews #AalimOnline" to StumbleUpon Submit "#JangNews #AalimOnline" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments