View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews جنگ وجدل مسئلے کا حل نہیں،امن کیلئے مکال&

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews جنگ وجدل مسئلے کا حل نہیں،امن کیلئے مکالمہ ضروری ہے، عالم آن لائن میں علماء کرام کا اتفاق

#AalimOnline with @AamirLiaquat on #GeoTv
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=171732
مفتی فضل سبحان، قاری خلیل الرحمن، علامہ راغب نعیمی اور علامہ ارشد حسن کی جیو کے عالم آن لائن میں گفتگو
ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، گھائل کرنے کی نہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ وجدل کسی مسئلے کا پائیدار حل نہیں، امن کے قیام کے لیے اگربات چیت سے معاملات حل ہوسکتے ہیں تو اس عمل کو جاری رہنا چاہیے اورفریقین کوحتی الامکان یہ کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات منطقی انجام تک پہنچیں ۔ جیونیوزاورجیوسے نشرہونے والے شہرۂ آفاق پروگرام عالم آن لائن میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مفتی فضل سبحان نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا حل افہام وتفہیم سے ممکن نہ ہو ،حکومت اور تحریک طالبان کے مابین مذاکراتی عمل میں اگر فریقین نرم مزاجی اور حسن اخلاق کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھائیں گے تو یقینا خیر کی کوئی صورت نکل آئے گی۔مکالمے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ سے پہلے اصلاح ضروری ہوتی ہے ،اسلام میں غیرمسلموں تک سے مذاکرات کا حکم ہے تو پھر کلمہ گو مسلمانوں سے بات چیت کے ذریعے معاملات کیوں حل نہیں کیے جاسکتے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے زبان بندی ضروری ہے لہٰذا بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیشگی شرائط عائد کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے امیر ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاویدنے کہا کہ مذاکرات صلح کی فضا پیدا کرنے کے لیے اہم ہتھیار ہیں، اعلانِ جنگ سے پہلے صلح جوئی اور بات چیت سے معاملات طے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں لہٰذا مذاکراتی عمل کے دوران خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیدا ہوجائے تو اسے برداشت کرتے ہوئے مذاکرات کو جاری رکھنا چاہیے تاہم اگر کوئی فریق مخلص نہ ہو اور بغاوت پر آمادہ ہوتو جوفریق صلح پر آمادہ ہو سب کو اُس کاساتھ دینا چاہیے۔ پروگرام کے دوران لاہورسے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے مہتمم علامہ راغب نعیمی نے مذاکرت پر اپنے موقف کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ضروری ہیں تاہم دوسرا فریق جنگ پر آمادہ ہوتو پھر اپنے دفاع کے لیے جنگ ضروری ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فریقین کاٹھوس نکات پر متفق ہونا ضروری ہے میں نہ مانوں کے رویے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے اس خدشے کااظہار بھی کیا کہ اگر دونوں جانب سے برداشت کا مظاہرہ نہ کیا گیاتو مذاکرات ناکام ہوجائیں گے۔میزبان کے ایک سوال پر بردباری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ والد کی شہادت کے باوجود ان کی خواہش ہے کہ اگر معافی سے امن قائم ہوتا ہے تو عام معافی کااعلان کردیا جائے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ٹیلی فون لائن پر اظہار خیال کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے علامہ ارشد حسن ثاقب نے کہا کہ بات چیت سے اگر معاملہ حل ہورہا ہو تو ایسے موقع کو کبھی ضائع نہیں کرنا چاہیے، ترش روئی کے بجائے نرم مزاجی ضروری ہے، گلے کاٹ کر نہیں گلے لگاکربھی معاملات کو درست کیا جاسکتا ہے۔پروگرام کے دوران علماء کرام نے ناظرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے جبکہ تاریخ کے برجستہ حوالوں کے ساتھ قیام امن کے لیے مکالمے اور مذاکرات کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ جنگ وجدل مسائل کا حل نہیں، ہر مسئلہ بالآخر میز پر ہی حل ہوتا ہے ،اگربات چیت کے راستے بند کردیے گئے تو جنگ کے راستے کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مکالمہ بہت ضروری ہے تاہم ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے گھائل کرنے کی نہیں، ورنہ اس کے نتائج خطرناک نکلیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں لہٰذا پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض عناصر مذاکرات کوسبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
کے ساتھ
دیکھیے پیر تا جمعرات
صبح 09:05بجے صرف جیو نیوز پر
نشر مکررشام 05:00بجے(جیو ٹی وی پر)۔


براہ راست پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں
92-21-32630859،92-21-32210127
www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat


عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے
Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo
Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo
Videos: DailyMotion.com/AalimOnlineGeo







Submit "#JangNews  جنگ وجدل مسئلے کا حل نہیں،امن کیلئے مکال&" to Digg Submit "#JangNews  جنگ وجدل مسئلے کا حل نہیں،امن کیلئے مکال&" to del.icio.us Submit "#JangNews  جنگ وجدل مسئلے کا حل نہیں،امن کیلئے مکال&" to StumbleUpon Submit "#JangNews  جنگ وجدل مسئلے کا حل نہیں،امن کیلئے مکال&" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments