View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام کرکے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے


#AalimOnline with @AamirLiaquat on #GeoTv


شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام کرکے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے
جیو کے عالم آن لائن میں قطب ربانی کی علمی و دینی خدمات پر علماء کرام کا روح پرور نذرانہ عقیدت
محبوب سبحانی نے کبھی کسی جابر کے آگے سر خم نہیں کیا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا اظہار خیال
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=171952

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیوکے شہرۂ آفاق عالم آن لائن میںمحبوب سبحانی ،قطب ربانی ،محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور ڈاکٹر فضل احمد نے کہا ہے کہ سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کاسب سے بڑاکارنامہ یہ ہے کہ آپ نے علمی و عملی اعتبار سے ارشاد و تلقین کے ذریعے ایک ایسا انقلاب برپا کیا جس کی اسلامی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،آپ کی تعلیمات نے دنیا کو امن وآشتی اورمحبت کا گہوارہ بنانے میں بھرپور کردار اداکیااورآج بھی آپ کے پیغام محبت واخوت کوعام کرکے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران ۱۱ربیع الثانی کی مناسبت سے گیارہویں شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے معروف عالم دین اور مولانا اوکاڑوی اکادمی العالمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ یہ ایصال ثواب کی ایک شکل ہے چونکہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒنے ۱۱ربیع الثانی کو وصال فرمایا اس لیے اس دن آپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اِسی مناسبت سے اسے گیارہویں شریف کہاجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایصال ثواب کے لیے تاریخ معین کرناضروری نہیں تاہم اجتماعیت کے پیش نظر علماء کرام نے بعض تواریخ پر اتفاق کرلیا ہے جس پر صدیوں سے عمل ہورہا ہے۔ احادیث نبوی کی روشنی میں ایصال ثواب کی تاریخ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل چیز نیت ہے اورمرحومین کوثواب پہنچانے کے لیے جس طرح صدقہ جاریہ ہوتاہے ، ایصال ثواب بھی اسی کی ایک قسم ہے۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کو غوث اعظم اور پیرانِ پیر کہنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام میں عالی شان حیثیت اور قطب وابدال میں بڑے مقام کی وجہ سے آپ کو غوث اعظم اور پیرانِ پیریعنی تاجداروالیاء کہا جاتا ہے اورآپ کو دین اسلام کے لیے اہم خدمات پر محی الدین بھی کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے بزرگ بندے وصال کے بعد بھی لوگوں کو فیض پہنچارہے ہیں اورزندہ وجاوید ہیں۔ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی حیات وتعلیمات کا خوبصورت تذکرہ کرتے ہوئے معروف اسکالر اور شیخ زید اسلامک سینٹر یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل احمد نے کہا کہ پیار،محبت، برداشت اوررواداری آپ کی تعلیمات اور پیغام ہے جس سے امن وآشتی کو فروغ ملا اورآج بھی اس کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزارات پر حملے کرنے والے اُن کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے اورانسان جانوں کو تلف کرتے ہیں جبکہ بزرگوں نے انسانیت کی تعظیم کا درس دیا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کو کوئی خوف اورغم اس لیے نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی ذات کو اللہ کی ذات میں فناکردیا اور احسن طریقے سے حقوق اللہ اور حقوق العباد پورے کیے ، جو کائنات کے بادشاہ کے آگے جھک گئے اُنہیں دنیاوی حکمران نہیں ڈرا سکتے اس لیے اُنہیں کوئی خوف نہیں کیونکہ اُن کے قلوب مطمئن ہیں۔پروگرام کے آغازمیںاسلام اورنوع انسانی کے لیے تاج العارفین سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکی خدمات کوبھرپوراندازمیںخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہاکہ محبوب سبحانی نے کبھی کسی جابر کے آگے سرخم نہیں کیا، آپ نے ایک ایسے عہد میں مسلمانوں کی رہنمائی کابیڑہ اٹھایاتھا کہ جب فلسفے کے اثرات سے اسلامی شعارکے متاثرہونے کا خدشہ تھا،عقائد کی عمارت میں شگاف پڑنے لگے تھے ،ایسے پرفتن دورمیں آپ ہی کی ذات تھی جس نے تریاق کا کام کیا اور آپ نے اپنی تمام تر توانائی مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو بیدارکرنے اور اُن میں محبت واخوت پیدا کرنے پر صرف کردی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین
کے ساتھ
دیکھیے پیر تا جمعرات
صبح 09:05بجے صرف جیو نیوز پر
نشر مکررشام 05:00بجے(جیو ٹی وی پر)۔


براہ راست پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں
92-21-32630859،92-21-32210127
www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat


عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے
Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo
Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo
Videos: DailyMotion.com/AalimOnlineGeo


Submit "#JangNews  شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام" to Digg Submit "#JangNews  شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام" to del.icio.us Submit "#JangNews  شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام" to StumbleUpon Submit "#JangNews  شیخ عبدالقادر جیلانی ؒکاپیغام محبت عام" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments