View RSS Feed

Fawad Afzal

اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینک&#

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر مبشر لقمان کی عدم پیشی پر عدالت برہم

http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=171948
تین مارچ کے لیے نوٹس بھیجنے، اشتہارات شائع کرانے کا حکم، پیش نہ ہوئے تو مناسب حکم دیں گے، جسٹس شفیع صدیقی
حکم امتناع کے باوجود معاندانہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے، وکیل درخواست گذار جے ایس بینک


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے جے ایس بینک کی طرف سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پرمدعا علیہان نجی چینل کے سی ای او سلمان اقبال اوراینکر مبشر لقمان کو 3؍مارچ کیلئے نوٹس بھیجنے کا حکم دیا ہے عدالت میں مدعا علیہان کی عدم موجودگی پر عدالت نے اظہاربرہمی کیا عدالت عالیہ کے جسٹس شفیع صدیقی نے سماعت کی فاضل عدالت نے اپنے حکم میں کہاہے کہ مدعاعلیہان جہاں رہائش پذیر ہیں اورپروگرام چلا رہے ہیں وہاں کے مقامی اخبارات میں نوٹس کے حوالے سے اشتہارات دیئے جائیں۔ اس کے علاوہ کوریئر سروس اور بیلف کے ذریعے بھی نوٹس ارسال کیا جائے ۔اگر اس کے باوجود مدعا علیہان عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو توہین عدالت پر ان کے خلاف مناسب حکم دیا جائے گااورانہیں عدالت میں طلب کیا جائے گا۔ درخواست گزار جے ایس بینک کے وکیل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ حکم امتناع کے باوجود مدعاعلیہان بدنیتی پر مبنی اپنی معاندانہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے بینک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ اوراہانت آمیز مہم میں شریک مدعا علیہان نوٹس وصول کرنے سے دانستہ گریز کررہے ہیں جس پرمعزز عدالت نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ مدعی کے وکیل نے کہاکہ امتناعی حکم کے باوجود مدعاعلیہان نے جے ایس بینک کے خلاف ہتک آمیز مواد پر مبنی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو عدالت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے نجی چینل اور اس پر پیش کئے جانے والے پروگرام کے میزبان مبشر کے خلاف جے ایس بینک نے 29جون 2013ء کو مقدمہ دائر کیا تھا جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارے خلاف توہین آمیز پروگرام نشر کئے جارہے ہیں اوربے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ جس سے بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے دائر کردہ مقدمے میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ مدعا علیہان کوایسا کرنے سے روکا جائے جس پر کورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مدعا علیہان کو 4جولائی 2013ء کے لئے نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں مدعی کے خلاف توہین آمیز مواد پر مبنی پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے سے روک دیا تھا مگر اس کے باوجود مدعاعلیہان نے مذکورہ پروگرام بند نہ کئے اوراس پریکٹس کو جاری رکھا ۔ جس پر جے ایس بینک نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی مذکورہ دائر درخواست پرعدالت نے 12؍فروری کیلئے نوٹس جاری کئے تھے۔ یاد رہے کہ ان لوگوں کا عدالتوں میں دائردوسرے مقدمات میں بھی عدالتوں کے ساتھ اسی طرح کا رویہ ہے۔













Submit "اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینک&#" to Digg Submit "اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینک&#" to del.icio.us Submit "اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینک&#" to StumbleUpon Submit "اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینک&#" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments