View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews #AalimOnline #Geo ...

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #AalimOnline #Geo ...




کراچی (اسٹاف رپورٹر)جیوکے شہرۂ آفاق پروگرام عالم آن لائن میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف علمائے کرام نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام میں قتل وغارت گری کی ہرگز کوئی گنجائش نہیں،قرآن کے سانچے میں ڈھلنے کے بجائے قرآن کو اپنے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ جیو نیوز اور جیو سے نشرہونے والے خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین اور مولانا اوکاڑوی اکادمی العالمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ہے،ہم اپنی اصلاح نہیں کرتے دوسروں کی اصلاح کرناچاہتے ہیں حتیٰ کہ قرآن مجید کو بھی معاذاللہ اپنی ذاتی خواہشات کے سانچے میں ڈھالنا چاہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیابھر میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ہونے پر فخر کرنے کے بجائے اس پر شرمندگی کااظہارغلامانہ ذہنیت کی عکاسی اوراس بات کی علامت ہے کہ پاکستان سے انگریزتو چلے گئے تاہم انگریزیت نہیں گئی۔ ذاتی معاملات میں قرآن مجید کو درمیان میں لانے کے طرز عمل پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کو درمیان میں لانا کنفیوژن پیدا کرنے کے مترادف ہے، قرآن کو آئین بنانے سے پہلے اپنے کردار کو اس کے مطابق بنانا چاہیے ،مذاکرات کے باوجود دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری صفوں میں موجود بعض عناصر دہشت گردی کرکے اغیار کے اس پروپیگنڈے کو درست ثابت کررہے ہیں کہ معاذ اللہ اسلام تلوار سے پھیلاحالانکہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے جس میں اپنے فہم کو مسلط کرنے کے لیے زورزبردستی کی کوئی گنجائش نہیں۔ میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ممتاز عالم دین اور شیخ زید اسلامک سینٹر یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل احمد نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا درس دیتا ہے،رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کے احترام کا درس دیااور ہمیشہ خون خرابے سے احتراز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شریعت میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں، قرآن کا موضوع ہی انسان ہے، اگر ہم انسانوں میں محبت سے اپنا پیغام پھیلائیں، اُن پر زبردستی نہ کریں تواس سے پوری دنیا کو مثبت پیغام ملے گا۔قرآن مجید کو ہاتھوں میں لہراکر اپنے مطالبات منوانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کا احترام ہر ایک پر فرض ہے،ذاتی خواہشات کو دین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کبھی کا میابی سے ہمکنارنہیں ہوسکتی۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن اور اہل بیت کوہماری رہنمائی کے لیے چھوڑا تھا،قرآن واہل بیت سے ہمارا تعلق کمزور پڑگیا ہے اس لیے گمراہی بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ٹیلی فون لائن پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ ساجد میر نے کہا کہ شریعت کی خلاف ورزی کرکے شریعت کو نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ اسلام میں اس طرح کی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔پروگرام کے دوران اپنی متاثرکن گفتگومیں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہاکہ اپنے دائرے میں کام نہ کرنا اور دوسروں کے دائروں میں مداخلت معاشرے میں انتشار کا سبب بنتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ قتال کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ قائل کیے بغیر لوگوں کو قتل کیا جائے اور اپنے فہم کو مسلط کرنے کے لیے لوگوں کے گلے کاٹے جائیں۔مذاکراتی عمل پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک طرف امن کی باتیں ہیں تو دوسری طرف قتل کی گھاتیں ہیں لیکن اس کے باوجودہر محب وطن پاکستانی کی طرح ان کی بھی یہ دعاہے کہ مذاکرات کسی منطقی انجام تک ضرور پہنچیں اور کئی برسوں سے دہشت گردی کی آگ میں جھلسنے وذالی سرزمین امن کا گہوارہ بن جائے۔ #Pakistan #AalimOnline2014 #AamirLiaquat
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ دیکھیے پیر تا جمعرات صبح 09:05بجے صرف جیو نیوز پر نشر مکررشام 05:00بجے(جیو ٹی وی پر)۔
براہ راست پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں 92-21-32630859،92-21-32210127 www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat
عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo Videos: DailyMotion.com/AalimOnlineGeo
















Submit "#JangNews #AalimOnline #Geo ..." to Digg Submit "#JangNews #AalimOnline #Geo ..." to del.icio.us Submit "#JangNews #AalimOnline #Geo ..." to StumbleUpon Submit "#JangNews #AalimOnline #Geo ..." to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments