View RSS Feed

Fawad Afzal

حجرۂ مصطفیٰ ﷺ کے کلید بردار عامر لیاقت کا ق&#

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرۂ اقدس کے کلید بردار اور روضۂ رسول کے متولی شیخ نوری محمداحمد علی حبشی نے کہا ہے کہ اللہ کی اطاعت نبی کریم کے ادب میں پوشیدہ ہے جس نے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور اُن کی اطاعت نہ کی اللہ نے بھی اُس پر اپنا فضل نہ فرمایا۔وہ میمن خدمت فورم کے سربراہ حاجی مسعود پاریکھ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔سیدنا بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خانوادے کے چشم و چراغ اور رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضۂ مبارک کے منتظم اِن دِنوں پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی اویس مظفر ٹپی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر تشریف لائے ہوئے ہیں اور اِسی سلسلے میں حاجی مسعود پاریکھ نے پرتکلف ظہرانے کا انعقاد کیا تھا جس میں جیو نیٹ ورک کے نائب صدر اور ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی یوسف ابراہیم مستوئی اور جیو نیٹ ورک کراچی کے بیوروچیف فیصل عزیز خان سمیت مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور اُن سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔شیح نوری محمد احمد علی حبشی نے بتایا کہ حجرۂ مبارک کا دروازہ کھولتے ہوئے وہ جب بھی قصیدہ بردہ شریف کے شفاعت والے شعر کو پڑھتے ہیں تو اُن پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور یہی التجا لبوں پر رہتی ہے کہ اے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ ہماری شفاعت ضرور فرمائیے گا۔اِس موقع پر عامر لیاقت حسین نے جب اپنے مخصوص انداز میں قصیدہ بردہ شریف سنایا تو حجرۂ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلید بردار جھوم اُٹھے اور اُن پر رقت طاری ہوگئی۔بعد ازاں اُنہوں نے امتِ مسلمہ کی خوشحالی،پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی۔اُنہوں نے عامر لیاقت حسین سے بھی دعا کے لیے کہا اور اُن کے ساتھ بھی دعا میں شریک ہوئے۔شیخ نوری محمد احمد علی نے بتایا کہ اُنہوں نے جیو نیوز پر انعام گھر کاناریل توڑنے والا پرومو دیکھا جو اُنہیں بہت اچھالگااور وہ خوش ہوئے۔اِس موقع پر مترجم کے فرائض اُن کے ساتھ مدینہ منورہ سے تشریف لائے فیاض الحسن نے انجام دیے جبکہ یوسف ابراہیم مستوئی بھی اُن کی معاونت کرتے رہے۔www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat

Submit "حجرۂ مصطفیٰ ﷺ کے کلید بردار عامر لیاقت کا ق&#" to Digg Submit "حجرۂ مصطفیٰ ﷺ کے کلید بردار عامر لیاقت کا ق&#" to del.icio.us Submit "حجرۂ مصطفیٰ ﷺ کے کلید بردار عامر لیاقت کا ق&#" to StumbleUpon Submit "حجرۂ مصطفیٰ ﷺ کے کلید بردار عامر لیاقت کا ق&#" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments