View RSS Feed

Fawad Afzal

حتمی کارروائی سے قبل وزیراعظم علماء سے مش&#157

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #AalimOnlineGeo

حتمی کارروائی سے قبل وزیراعظم علماء سے مشاورت کرلیں، عامر لیاقت کی اپیل
وفاق المدارس 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتا ہے، قاری حنیف جالندھری کی عالم آن لائن میں گفتگو

#AalimOnline2014 #AamirLiaquat



http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=173708
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مذاکراتی عمل میں تعطل کے بعد لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورتحال اوروزیراعظم کی جانب سے طالبان کے خلاف ممکنہ کارروائی کے اعلان کے پیش نظرممتاز ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم سے اپنے مجوزہ خطاب سے قبل تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام کااجلاس طلب کریں کیونکہ اسلام میں مشاورت کاحکم ہے اور فیصلہ کن اقدام سے قبل علماء کرام کی رائے جاننا اور انہیں اعتماد میںلیناضروری ہے ۔ جیونیوزسے براہ راست نشرہونے والے شہرۂ آفاق عالم آن لائن میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات تعطل کاشکار ہوگئے ہیں، فریقین ایک دوسرے کومذاکرات کی ناکامی اورہلاکتوں کاذمے دار ٹھہرا رہے ہیں، ان حالات میں قوم بند گلی کی جانب جانکلی ہے،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ علماء کرام سے بھی مشاورت کرلی جائے ۔ان کاکہناتھا کہ طالبان تو جنگ بندی پر آمادہ نظر نہیں آرہے اورغالباً وہ اس نکتے پر متفق بھی ہیں تاہم حساس قومی معاملے پر حکومت میں اتفاق رائے نظر نہیں آرہا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے امیر ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاویدنے میزبان کی جانب سے مشاورت کی اپیل کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیزکانفرنس میں سیاسی جماعتوں کو تواعتماد میں لیا گیا تاہم تمام مسالک کی نمائندگی کرنے والے علماء کرام کواعتماد میں نہیں لیا گیالہٰذااب حکومت کے پاس موقع ہے کہ وہ کسی بھی فیصلے سے قبل علماء سے مشاورت کرلے کیونکہ مشورے میں بھلائی ہے اور اسلام اس کا حکم دیتا ہے ۔ان کاکہناتھا کہ اگر امن پر آمادہ طالبان کے مختلف گروہ حکومت کے ساتھ مل کر امن مخالف گروہ کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور بدامنی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماشبیر حسن میثمی نے کہا کہ جوگروہ صلح پر آمادہ نہیں ان کے خلاف جنگ میں پوری قوم حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ خونریزی روکنے کے لیے مذاکرات کی کوششیں قابل تعریف ہیں مگر جب ظلم حد سے تجاوز کرجائے توطاقت کا اظہار ضروری ہوجاتا ہے، ناحق لوگوں کے گلے کاٹنا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے اوراس خونریزی کی حمایت ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے سیکریٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ وفاق المدارس کے حالیہ اجلاس میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ دے کر جنگ بندی کی اپیل کی گئی اور اس امرپراتفاق کیا گیاکہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے دو طرفہ جنگ بندی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس 23 ایف سی اہلکاروں اوربے گناہوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتاہے، ان کاکہناتھا کہ کمیٹیوں کے بجائے حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات ہوتے توزیادہ بہترنتائج کی توقع تھی۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کے مہتمم مولانا خلیل الرحمن چشتی نے مذاکراتی عمل میں تعطل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پرقائم ہونے والے ملک میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، متحارب گروہوں کی کارروائیاں ملک کو غیر مستحکم کر رہی ہیںتاہم افسوس اس بات کا ہے کہ دونوں جانب سے مسلمان مارے جارہے ہیں۔لاہور سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ کے ڈاکٹر محمود الحسن عارف نے حکومت کو موجودہ صورتحال کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسلام نے واضح اور دوٹوک فیصلہ دیا ہے کہ امن اور انسانی جان کی حرمت سب سے زیادہ مقدم ہے اور یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے ، اگر حکومت اپنا فرض ادا نہیں کرتی تو اس کے قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔ عالم آن لائن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ دیکھیے پیر تا جمعرات صبح 09:05بجے صرف جیو نیوز پر نشر مکررشام 05:00بجے(جیو ٹی وی پر)۔
براہ راست پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں 92-21-32630859،92-21-32210127 www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat
عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo Videos: DailyMotion.com/AalimOnlineGeo



Submit "حتمی کارروائی سے قبل وزیراعظم علماء سے مش&#157" to Digg Submit "حتمی کارروائی سے قبل وزیراعظم علماء سے مش&#157" to del.icio.us Submit "حتمی کارروائی سے قبل وزیراعظم علماء سے مش&#157" to StumbleUpon Submit "حتمی کارروائی سے قبل وزیراعظم علماء سے مش&#157" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments