View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews #InaamGhar

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #InaamGharڈاکٹر عامرلیاقت کا دلنشیں انداز،جیو کے انعام گھر کی پذیرائی جاریباہمت نابینا معلم امبرین محبوب کے لیے پاکستان آئیڈیل کا ایوارڈ، قیمتی انعامات کی بھرمارشاہ رخ کی جادوگری اور شعبدے بازی کے حیرت انگیز مظاہروں نے ناظرین کو ششدر کردیاhttp://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=174864ڈاکٹر عامرلیاقت کا دلنشیں انداز،جیو کے انعام گھر کی پذیرائی جاری کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیوکے فیملی شو انعام گھر نے ایک ماہ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے ناظرین میں مقبولیت کی دھاک بٹھادی ہے ،پروگرام کی فقیدالمثال کامیابی کا سبب ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا منفرد اور دلنشیں اندازمیزبانی ہے جس نے ہر طبقہ عمر اور زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے گزشتہ روز براہ راست نشرہونے والے ویک اینڈ شو میں مزیدارتفریحی گیمز اورسوالات وجوابات پر مشتمل دلچسپ مقابلوں نے ناظرین کے دل موہ لیے۔ نشریات کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نابیناہونے کے باوجود مستندمعلم کے طور پر اپنی پہچان بنانے والی ا مبرین محبوب کو پاکستان آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے باہمت اور خوددار افراد ہمارے وطن کا سرمایہ ہیں جو کسی پر بوجھ بننے کے بجائے نہ صرف اپنی معاشی ضروریات پوری کررہے ہیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کررہے ہیں،اس موقع پرمسلسل پانچ برس سے بہترین معلم کااعزاز حاصل کرنے والی ا مبرین بی بی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگر انسان رزق حلال کمانے کی ٹھان لے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکتی ،اس موقع پرعلم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات پر انہیں پاکستان آئیڈیل کاخصوصی ایوارڈ اوردیگر انعامات دیے گئے۔پروگرام میں شاہ رخ ظہور خان انعام گھر کے خصوصی مہمان بنے جن کی جادوگری اورشعبدے بازی کے حیرت انگیزمظاہروں نے حاضرین و ناظرین کو حیرت زدہ کردیا۔انہوں نے مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آگ سے پھول بنانے،چیزوں کو غائب کرنے،تصویر سے کبوتر برآمد کرنے اور منہ سے دھاگہ نگل کرآنکھوں سے نکالنے سمیت کئی دلچسپ کرتب دکھائے اور میزبان سے فن کی داد حاصل کی۔دریں اثناء شہریار طارق نے شو کے آغازمیں مشہور قوالی دم مست قلندرمست کے اشعارپڑھے جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خوبصورت گفتگو سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔چلبلے میں بچوں کی مزیدارگفتگواور شرارتوں نے ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا،انہوں نے مختلف جانوروں کی آوازیں نکالیں ،ملی نغمے اورنظمیں سنائیں ،اسی اثناء میں عمر نامی بچے کی سالگرہ بھی منائی گئی،اس دوران ملی نغموں کی دھنیں بھی انعام گھر کے سیٹ پرگونجتی رہیں ۔ چٹ پٹ چٹاچٹ ،صفاچٹ فٹافٹ کھانے پکانے کے مقابلے میں خواتین کے مابین آلو کے پراٹھے بنانے اورمردوں میں ایک منٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ گول گپے کھانے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا ، جیتنے والی ٹیموں کو ڈنرسیٹ سمیت کئی بیش قیمت انعامات دیے گئے۔شومیں سانپ سیڑھی،نشانے بازی ،چمچے میں انڈہ رکھ کر چلنے کے تفریحی مقابلوں سے ناظرین نے بھرپور لطف اٹھایاجبکہ شادی شدہ جوڑوں کے مابین نقل اتارنے اور اداکاری کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جس نے ماحول کو پرمزاح بنادیا۔تمام مقابلوں کے دوران قیمتی انعامات کی تقسیم کاسلسلہ مسلسل جاری رہا اور حاضرین نے کثیرتعداد میں قیمتی انعامات جیتے۔شوکے اختتامی لمحات میں لکی ڈرا کے ذریعے انعامات تقسیم کیے گئے جن میں کئی بیش قیمت انعامات بھی شامل تھے۔For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow InaamGhar social media portals: Updates: Facebook.com/InaamGhar Alerts: Twitter.com/InaamGhar4 Videos: DailyMotion.com/InaamGhar Web: www.InaamGhar.Tv

Submit "#JangNews #InaamGhar" to Digg Submit "#JangNews #InaamGhar" to del.icio.us Submit "#JangNews #InaamGhar" to StumbleUpon Submit "#JangNews #InaamGhar" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments