View RSS Feed

Fawad Afzal

کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا ،دو صحابہ کی جن&#1

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#AalimOnline #JangNews @AamirLiaquat
کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا ،دو صحابہ کی جنگ نہیں،علماء کرام
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کربلا کودوصحابیوں کی جنگ قراردینے کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام نے کہاہے کہ واقعہ کربلا دوصحابیوں کے مابین جنگ نہیں تھی بلکہ حق وباطل کاعظیم معرکہ تھا جس میں امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے حق اور یزیدنے باطل قوتوں کی نمائندگی کی ،اسے دوصحابہ کی جنگ قراردیناگمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔ جیوکے شہرۂ آفاق عالم آن لائن میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین اور مولانا اوکاڑوی اکیڈمی العالمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے غیر محتاط بیان پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یزید فاسق وفاجر تھا،اس کا کردار ایک عام مسلمان کے معیارپر بھی پورا نہیں اترتا،اسے صحابی کا مقام دینااور امام عالی مقام سے اس کا موازنہ کرناکھلی گمراہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کو دنیا کی نظر سے نہیں بلکہ دنیا کو اسلام کی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے، قرآن وسنت کے مقابلے میںذاتی رائے کو اہمیت دینابدترین گمراہی ہے ۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کی جو شقیں قرآن و سنت سے مطابقت نہیں رکھتیں اُن میں ترمیم و تبدیلی کی گنجائش موجود ہے تاہم آئین کو مکمل طور پر غیراسلامی قرار دینا درست نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شارح قرآن ہیں،آپ کو قانون بنانے کی اجازت خود اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی،امت کو تمام امور دین آپ ہی نے سکھائے، آپ نے جوکچھ فرمایا اورجوکچھ کرکے دکھایا وہی دین ہے۔پروگرام کے دوران ٹیلی فون پراظہار خیال کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ اس وقت ملک حالت جنگ سے دوچار ہے مگر بعض عناصر صورتحال کے تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مسلسل غیر محتاط طرزعمل کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کو کربلا سے تشبیہ دینا جہالت ہے ،یزید فاسق و فاجر تھا اور اس پر امت مسلمہ کااجماع ہے،اس حوالے سے غیر شرعی گفتگوکرنااورپھراس کی تاویلات پیش کرناافسوسناک ہے ۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماعلامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہیزید کا صحابیت سے کوئی تعلق نہیں ،وہ فاسق و فاجر تھا،اسے صحابی قرار دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے علی الاعلان توبہ کریں اور اس دل آزاری پر تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں۔دریں اثناء پروگرام کے آغاز میں حالات حاضرہ کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے کہاکہ ملک بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں غیر محتاط بیانات قوم کو مزید تقسیم اور کنفیوژ کرنے کا باعث بنیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت اور آئین میں تصادم کی کیفیت پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسلام کی من پسند تعبیرات پیش کرنے کے بجائے قرآن وسنت کوسامنے رکھ کر فیصلے کیے جاتے تو یہ صورتحال پیدانہ ہوتی ۔
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=175490
www.aamirliaquat.com
twitter: @AamirLiaquat

http://e.jang.com.pk/02-25-<wbr>2014/karachi/pic.asp?picname=<wbr>1851.gif

Submit "کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا ،دو صحابہ کی جن&#1" to Digg Submit "کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا ،دو صحابہ کی جن&#1" to del.icio.us Submit "کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا ،دو صحابہ کی جن&#1" to StumbleUpon Submit "کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا ،دو صحابہ کی جن&#1" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments