View RSS Feed

Fawad Afzal

جیو کا انعام گھر ذہنوں پر چھا گیا، ناظرین &#1705

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #InaamGhar
جیو کا انعام گھر ذہنوں پر چھا گیا،


کراچی(اسٹاف رپورٹر) منفرد خصوصیات اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے دلنشیں اندازکے باعث جیو کا انعام گھر ڈیڑھ ماہ کے دوران مقبول ترین فیملی شو بن گیاہے ۔اپنے پسندیدہ پروگرام کو دیکھنے کے لیے ناظرین بے چینی سے جمعرات اور ہفتے کاانتظار کرتے ہیں اوردیگرایام میں نشرمکررکے طورپرپیش کیے جانے والے پروگرامز بھی دلچسپی سے دیکھتے ہیں جواس امر کااظہارہے کہ اس شو نے ہر طبقہ عمر اور زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے ۔گزشتہ روز براہ راست نشرہونے والے ویک اینڈ شو میں بھی مزیدارتفریحی گیمز اورسوالات وجوابات پر مشتمل دلچسپ مقابلوں نے ناظرین کے دل موہ لیے۔ شو کے دوران پست قامت شادی شدہ جوڑا انعام گھر کاخاص مہمان بنا۔چندروزقبل فیصل آباد میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے سے میزبان کے دلچسپ مکالمے نے ماحول کو دلچسپ بنا دیا۔سوادوفٹ کے دولہا ریحان نجم اورڈھائی فٹ کی دلہن مدیحہ ریحان سے میزبان کی ہلکی پھلکی گفتگوکے دوران حاضرین نے کافی لطف اٹھایا۔اسی اثناء میں 16سالہ ہونہارطالبعلم معیزاللہ بیگ بھی انعام گھر کا حصہ بنے۔گزشتہ سال دبئی میں منعقدہ ذہنی آزمائش کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کاسبزہلالی پرچم بلند کرنے والے باصلاحیت نوجوان کی ذہانت نے ہر ایک کو متاثر کیا۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے اس موقع پر طالبعلم کی ذہنی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں پاکستانی آئیڈیل قرار دیااورنقد انعام بھی دیا۔ شہریار طارق نے شوکے آغازمیں بارگاہ پروردگارمیں مشہورزمانہ حمد سائیں توہی میرا سچا سائیں پڑھی جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ابتداء میں خوبصورت میسج دیتے ہوئے کہا کہ پریشانی حالات سے نہیں خیالات سے ہوتی ہے،درخت جتنا اونچا ہوگا اُس کا سایہ اُتنا ہی کم ہوگااِس لیے اونچا بننے کے بجائے بڑا بننے کی کوشش کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں ملی نغمہ گاکر حاضرین میں جوش وخروش بھی پیداکیا۔ اس دوران سریلی دھنیں بھی انعام گھر کے سیٹ پرگونجتی رہیں۔ چلبلے میں بچوں کی مزیدارشرارتوں نے ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیا،اسی اثناء میں رضا نامی بچے کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ چٹ پٹ چٹاچٹ ،صفاچٹ فٹافٹ میںپاستہ بنانے اورخواتین وحضرات کے مابین ایک منٹ کے دوران سوئی میں دھاگا پرونے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جو خواتین نے بآسانی جیت لیاتاہم مردوں کی ٹیم عمرے کاٹکٹ اور موٹرسائیکل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔شومیں میوزیکل چیئر،آنکھ مچولی اورزور لگا کے بھیا کے تفریحی مقابلوں سے ناظرین نے بھرپور لطف اٹھایاجبکہ میاں بیوی کے مابین ایک دوسرے کے بناؤ سنگھار کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جس نے ماحول کو پرمزاح بنادیا۔شوکے اختتامی لمحات میں بذریعہ قرعہ اندازی تحائف تقسیم کیے گئے جن میں کئی بیش قیمت انعامات بھی شامل تھے۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے اہل وطن کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انعام گھر میں سر سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ناریل توڑنے والے محمد راشد نے عالمی سطح پریہ ریکارڈ توڑ کر گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنے نام کا اندراج کرالیااوراپنی ٹیم کے ساتھ میخوں پر دراز ہونے کا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

ہر دل عزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خوبصورت پیغامات اپنے موبائل پر حاصل کرنے، اور ایشیا کے سب سے بڑے فیملی تفریحی شو انعام گھر کی وڈیوز، خبریں، تصاویر اور لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے جڑے رہیئے سوشل میڈیا پورٹل سے۔۔۔
Updates: Facebook.com/InaamGhar Alerts: Twitter.com/InaamGhar Videos: DailyMotion.com/InaamGhar Web:www.InaamGhar.Tv





Submit "جیو کا انعام گھر ذہنوں پر چھا گیا، ناظرین &#1705" to Digg Submit "جیو کا انعام گھر ذہنوں پر چھا گیا، ناظرین &#1705" to del.icio.us Submit "جیو کا انعام گھر ذہنوں پر چھا گیا، ناظرین &#1705" to StumbleUpon Submit "جیو کا انعام گھر ذہنوں پر چھا گیا، ناظرین &#1705" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments