View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews, @AamirLiaquat

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ اسلامک لرننگ کے تحت عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے سیمینار بعنوان " اسلام، حقوقِ نسواں اور سماجی و معاشی استحکامـ" کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تھے جبکہ مقررین میں ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، شمیم کاظمی، قمرالنساء قمر اور دیگر شامل تھیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسولﷺ سے ہوا۔ پروگرام کے آغاز میں یونیورسٹی کے چانسلر وجیہہ الدین احمد نے مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد نے انجام دیئے۔ خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ عالمی یومِ خواتین کے حوالے سے مختلف تقریبات 29 مارچ تک جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں جاری رہیں گی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے خطاب میں تمام طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی عورت بہت مضبوط ہے جو ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے، دہشت گرد علم کے چراغ بجھانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ جو قومیں ہم پر حاوی ہونا چاہتی ہیں وہ دیکھ لیں کہ اسلام پاکستان میں پہلے ہی سے موجود ہے پاکستانی خواتین کسی میدان میں پیچھے نہیں ہیں خواتین کی اہمیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام میں اس کی مثال ایسی ملتی ہے کہ رسولﷺ نے پہلا مشورہ حضرت خدیجہؓ الکبریٰ سے کیا۔رسولﷺ کا یہ عمل خواتین کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔خواتین کل بھی اول تھیں آج بھی اول ہیں اور اول ہی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ روزِ قیامت ہمیں اپنی مائو ں کے نام سے ہی بلایا جائیگاجن والدین کو اللہ نے بیٹیاں دی ہیں وہ بہت خوش قسمت ہیں،اللہ کی سب سے بڑی چاہت مصظفیٰﷺ ہیں اور مصطفیٰ ﷺ کی سب سے بڑی چاہت بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہمارا مستقبل ہیں خواتین کو اپنے حقوق کے لئے باہر آنا چاہئے، دین اسلام نے جو حقوق خواتین کے لئے متعین کئے ہیں وہ حاصل کرنا چاہئے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خصوصی طور پر جناح یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹر ریاض الدین احمد اکبر آبادی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان آئیڈیل کا ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔

ہردلعزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پیارے پیغامات اپنے موبائل پر مفت حاصل کرنے کے لیے:
F @AamirLiaquat and Send to 40404
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat







Submit "#JangNews, @AamirLiaquat" to Digg Submit "#JangNews, @AamirLiaquat" to del.icio.us Submit "#JangNews, @AamirLiaquat" to StumbleUpon Submit "#JangNews, @AamirLiaquat" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments