View RSS Feed

Fawad Afzal

: #JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat انشاء اللہ فائنل جیتیں گے ،شاہد آفر&

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat
انشاء اللہ فائنل جیتیں گے ،شاہد آفریدی کی عامر لیاقت سے گفتگو
آپ نے قوم میں نئی روح پھونک دی، عامر لیاقت کا خراج تحسین، اسپتال کے لیے پندرہ لاکھ کا عطیہ
انعام گھر میں آل رائونڈر کے لیے پاکستان آئیڈیل کا ایوارڈ صاحبزادیوں اور بھائی نے وصول کیا
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=178546

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیاکپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف دھواں داربیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں،انعام گھر میں آج جس طرح پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اس سے ہمارا حوصلہ مزید بڑھا ہے، انشاء اللہ فائنل میں سری لنکاکوبھی شکست دے کرایشیا کپ جیتیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز انعام گھر میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگوکے دوران کیا۔ڈھاکہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں اگر میری اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیردی ہیں تو کوئی تحفہ اس سے بڑھ کرنہیں ہوسکتا۔انعام گھر اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کابھرپور شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاش انعام گھر میں موجود ہوتا تو زیادہ خوشی ہوتی، وطن واپسی پرانعام گھرمیں شرکت کروں گا کیونکہ یہ پاکستان کا واحد فیملی شو ہے جس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔ایشیاکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کے کسی بھی چینل پر پہلی مرتبہ اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکلات سے دو چار ہے ہمیں محبتوں کی ضرورت ہے، رنگ و نسل اورہرطرح کے تعصبات سے بالاتر پاکستان کی خدمت کریں اور پاکستانی ہونے پر فخر کریں اسی میں ہماری کامیابی کا راز ہے۔اس موقع پر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے بوم بوم آفریدی کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے اصل ہیروہیں، آپ کی شاندار کارکردگی نے منتشر قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا،مرجھائی ہوئی قوم میں نئی روح پھونک دی ،آپ نے چھکوں کی برسات کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملا یا اور فائنل سے پہلے ہی فائنل جتادیا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کے چھوٹے بھائی مشتاق آفریدی ،صاحبزادیاں عنشیٰ اور اقصیٰ اور بھتیجے طلحہ آفریدی، جعفر آفریدی، ریان آفریدی اور احسان آفریدی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شاہد آفریدی کے والدصاحبزادہ فضل الرحمن کے نام پرتعمیر ہونے والے اسپتال کے لیے برج بینک،کامران ٹیسوری،سعیدغنی ، دیگر اسپانسراور انعام گھر کی جانب سے 15 لاکھ روپے کا عطیہ دینے کااعلان کیا اورانہیں پاکستان آئیڈیل قرار دیا جس پر شاہد آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی غیرموجودگی میں یہ ایوارڈ اُن کی صاحبزادیوں نے وصول کیا ۔ فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنماکامران ٹیسوری اور مایہ ناز کرکٹ مبصر عبدالماجد بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے آفریدی کا دستخط شدہ بیٹ میزبان کو دیاجسے انہوں نے اعزاز سمجھ کر قبول کرلیا۔شاہدآفریدی اوران کے اہل خانہ سے گفتگو کے دوران حاضرین نے زبردست جوش وخروش کامظاہرہ کیااور تالیوں کی گونج میں اپنے ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔خصوصی شو کے دوران سوال وجواب کے سلسلے اور تفریحی مقابلوں سے ناظرین نے بھرپور لطف اٹھا یا ۔شومیں ہنسنے رونے،آنکھ پر پٹی باندھ کراشیائے خوردونوش کی شناخت اور ایک منٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ کینو کھانے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جبکہ میاں بیوی کے مابین اداکاری کے مقابلے نے ماحول کو پرمزاح بنادیا۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے اہل وطن کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ انعام گھر میں سر سے ایک منٹ میں 84 ناریل توڑنے والے محمد راشد نے پنجاب فیسٹیول میں یہ ریکارڈ توڑ کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنے نام کا اندراج کرالیااوراپنی ٹیم کے ساتھ میخوں پر دراز ہونے اور سرسے اخروٹ توڑنے سمیت چھ نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔اس موقع پر محمد راشد اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی جن کی شاندار کارکردگی پر مبنی خصوصی پیکج بھی ناظرین کو دکھایا گیا جسے دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گئے ۔میزبان نے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیااوران کے والدکو سلام پیش کیاجنہوں نے محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کی ایسی پرورش کی ۔پروگرام کے دوران میزبان نے KASBITانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ہونہار طالبعلم ولی عہد کے لیے ایم بی اے اورہما انجم کے لیے بی بی اے کی سوفیصد اسکالر شپس کا اعلان بھی کیا۔شوکے اختتامی لمحات میں بذریعہ قرعہ اندازی تحائف تقسیم کیے گئے جن میں کئی بیش قیمت انعامات بھی شامل تھے۔





انعام گھر ایک نیا سفر
دیکھئے رات 7:30بجے۔۔۔ صرف جیو پر!۔
نشر مکرر، اتوار رات ۱۰بجے
پیر، منگل اور بدھ دوپہر ۱۲ بجے
Watch LIVE on the WEB:
www.InaamGhar.tv


InaamGhar Social Portals:
Updates: facebook.com/<wbr>InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: Dailymotion.com/InaamGhar

Submit ": #JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat انشاء اللہ فائنل جیتیں گے ،شاہد آفر&" to Digg Submit ": #JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat انشاء اللہ فائنل جیتیں گے ،شاہد آفر&" to del.icio.us Submit ": #JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat انشاء اللہ فائنل جیتیں گے ،شاہد آفر&" to StumbleUpon Submit ": #JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat انشاء اللہ فائنل جیتیں گے ،شاہد آفر&" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments