View RSS Feed

Fawad Afzal

تھرجاکرپتہ چلا بھوک کیاہوتی ہے اورصبروشک

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #InaamGhar
تھرجاکرپتہ چلا بھوک کیاہوتی ہے اورصبروشکرکیا،عامرلیاقت
الزام تراشیوں کے بجائے تھر والوں کو تباہی سے بچایا جائے، جیو کے انعام گھر میں اپیل
کم عمری میں او لیول پاس کرنے والے حارث پاکستان آئیڈیل قرار، کھیلوں کے دلچسپ مقابلے


http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=180632
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دوماہ کے دوران ناظرین کے دلوں کی دھڑکن بن جانے والے جیوکے مقبول ترین فیملی شو انعام گھر کے ہر دلعزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ تھر میں گزارے گئے شب وروزاُن کی زندگی کا یادگار تجربہ ہیں،تھرجاکر پتہ چلا کہ بھوک کیا ہوتی ہے اور نعمتوں کے ملنے پر شکر اور نہ ملنے پر صبرکس طرح کیاجاتاہے۔تاریخ ساز انعام گھر کے آغاز میں لوگوں کو خوبصورت پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر میں متاثرین کے ساتھ بسر کیے گئے لمحات نے دل کو شکرگزاری کے جذبات سے لبریز کردیا اور یہ احساس پیدا کیا کہ اگرانسان اپنی پوری زندگی بھی سجدوں میں گذار دے توپروردگار کی کسی ایک نعمت کاحق بھی ادا نہیں کر سکتا۔ان کاکہناتھاکہ موکھار بھیل گاؤں کے اچھوت ہندوؤں کو اپنے ہاتھوں سے کھاناپکاکرانہیں جو مسرت حاصل ہوئی وہ اُسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔اس موقع پر اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ الزام تراشیوں اور میڈیا کو ذمے دار ٹھہرانے کے بجائے اپنی تمام ترتوانیاں تھرکے متاثرین کی بحالی اور موسم گرما میں انہیں ممکنہ تباہی سے بچانے پرصرف کرے اور ہنگامی بنیادوں پر ایسے اقدامات کرے کہ آئندہ ایسی درد ناک صورتحال پیدا نہ ہو۔ شو کے دوران کیمبرج یونیورسٹی سے کم عمری میں اولیول کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ہونہار طالبعلم رائے حارث منظور کے حیران کن تعلیمی ریکارڈزاور شاندار کارکردگی نے میزبان سمیت سیٹ پر موجودتمام حاضرین وناظرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا اور وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر بے ساختہ تالیاں بجانے پر مجبور ہوگئے۔ صرف۸سال اور ۸ ماہ کی عمر میں طبیعات،کیمیا،حیاتیات اور ریاضی جیسے مشکل مضامین میں بیک وقت اعلیٰ کارکردگی اور مہارت کامظاہرہ کرنے والے باصلاحیت 9سالہ بچے کی ذہانت سے بھرپور گفتگو نے ہر ایک کو متاثر کیا۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے اس موقع پردنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ذہین طالبعلم کو پاکستان آئیڈیل قرار دیتے ہوئے اسے کئی بیش قیمت انعامات دیے اورKASBITانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ہونہار طالبہ سعدیہ اسلم کے لیے ایم بی اے اور ثانیہ رئیس کے لیے بی بی اے کی سوفیصد اسکالر شپس کا اعلان کیا۔اس دوران مارشل آرٹ میں جاپان سے تربیت یافتہ چن زیب خان انعام گھر کے خصوصی مہمان بنے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے تناظر میں ناظرین کو حفاظتی اقدامات کے طریقے سکھانے کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹ کے غیرمعمولی مظاہرے بھی کرکے دِکھائے جنہیں دیکھ کر حاضرین ششدر رہ گئے ۔کار کے لیے ہونے والے ذہنی آزمائش کے مقابلے سے قبل نوجوان منجم علی محمد وقفے وقفے سے ہلکی پھلکے انداز میں پیش گوئیاں کرکے لوگوں کو محظوظ کرتے رہے۔شرکاء سے ذہنی آزمائش کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی تفریح پرمبنی دلچسپ سوالات کے علاوہ سانپ سیڑھی ،نشانہ بازی اور میاں بیوی کے مابین اداکاری کے مقابلوں کے دوران بھی ناظرین نے کافی انجوائے کیاجبکہچٹ پٹ چٹاچٹ ،صفاچٹ فٹافٹ میں خواتین کے مابین پکوڑے پکانے اور خوشبو سونگھ کر مصالحوں کے نام بوجھنے کا مقابلہ ہوا ،اسی اثناء میں نوجوانوں میں برف کے ٹکڑے کھانے کا دلچسپ مقابلہ ٹائی ہوگیا۔ مقابلوں کے دوران جیتنے والے شرکاء کو قیمتی انعامات دیے گئے۔
For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow InaamGhar social media portals:
Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: DailyMotion.com/InaamGhar
Web:
www.InaamGhar.Tv



Submit "تھرجاکرپتہ چلا بھوک کیاہوتی ہے اورصبروشک" to Digg Submit "تھرجاکرپتہ چلا بھوک کیاہوتی ہے اورصبروشک" to del.icio.us Submit "تھرجاکرپتہ چلا بھوک کیاہوتی ہے اورصبروشک" to StumbleUpon Submit "تھرجاکرپتہ چلا بھوک کیاہوتی ہے اورصبروشک" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments