View RSS Feed

Fawad Afzal

#AalimOnline with @AamirLiaquat in #Mithi #Thar on #Geo

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews:
#AalimOnline with @AamirLiaquat in #Mithi #Thar on #Geo



مٹھی کے اسپتال میں مولا نا بشیر فاروق کی رقت آمیز دعا،متاثرین کا ہجوم

تھر میں معصوم بچے قحط نہیں، بد انتظامی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، عامر لیاقت کی عالم آن لائن میں گفتگو
یا ارحم الراحمین!۔ تھر کے لوگوں پر اپنی رحمتوں کی بارش برسادے، بارگاہ الہٰی میں مولانا بشیر فاروق کی التجا


http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=180885
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھر پارکر کی بدترین صورتحال اور متاثرین کی حالت زار سے ناظرین کو آگاہ کرنے کے لیے جیوکے شہرۂ آفاق عالم آن لائن اسپیشل کا دوسراحصہ مٹھی کے مرکزی اسپتا ل اور اس سے ملحقہ دیہات سے پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے متاثرین کے جذبات اورانہیں درپیش مسائل سے ناظرین کو آگاہ کیا۔خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ تھرمیں جاں بحق ہونے والے 165 معصوم بچے قحط نہیں بلکہ بدانتظامی اوربدترین غفلت کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ،اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو ماؤں کی گودوں کو اجڑنے سے بچایا جاسکتا تھا۔ متاثرین کی حالت زارپر افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ہر ایک کی الگ کہانی ہے جنہیں سن کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ زیادہ تر ہلاکتیں ناقابل استعمال پانی اورطبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہوئیں ، تھرکے منتخب نمائندوں نے اپنی ذمے داریاں پوری کی ہوتیں تو کبھی ایسی صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ مٹھی کے اسپتال میں زیرعلاج بچوں اور دیگرافراد کی عیادت کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اُن میں گھل مل گئے اوراُنہیں درپیش مسائل پران سے گفتگوبھی کی۔مٹھی کے سب سے بڑے اسپتال میں بچوں کی ہنگامی نگہداشت کے لیے صرف دو ناقص انکیوبیٹرز کی موجودگی کو محکمہ صحت کی بے حسی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس اسپتال میں 165 بچے لقمہ اجل بنے وہاں طبی آلات کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی اورمٹھی کے مختلف دیہات کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل سے ناظرین کو آگاہ کیا۔اس دوران متاثرین نے انہیں پانی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی عدم دستیابی، رفع حاجت کے ناقص انتظامات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔پروگرام کے دوران میزبان نے معروف روحانی وسماجی شخصیت اور سیلانی ویلفیئرانٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانابشیرفاروق قادری سے تھرکی صورتحال کے دینی پہلو پر بھی گفتگو کی ،آزمائش یاعذاب سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آزمائش میں بندہ اللہ کے قریب ہوجاتا ہے اوراُس کی عزت سلامت رہتی ہے جبکہ حالت عذاب میں انسان رسوا ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب حکمران احکام الٰہی کی خلاف ورزی کرتے ہیں تورعایامیں غربت پھیل جاتی ہے، زکوٰۃ نہ دینے، ناپ تول میں کمی اور قرآن و سنت کے مطابق فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے بھی آفات نازل ہوتی ہیں،یہ اللہ کا ہم پر خاص کرم ہے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں اور اسی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔ پروگرام کے اختتام سے قبل اسپتال میں موجود متاثرین نے مولانا بشیر فاروق قادری کے ساتھ مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں تھر کے لوگوں کی مشکلات کے خاتمے، بچوں کی اموات پر والدین کے لیے صبراوربیماروں کے لیے شفا کی دعائیں مانگیں۔

عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے

سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے
Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo
Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo
Videos: DailyMotion.com/AalimOnlineGeo























Submit "#AalimOnline with @AamirLiaquat in #Mithi #Thar on #Geo" to Digg Submit "#AalimOnline with @AamirLiaquat in #Mithi #Thar on #Geo" to del.icio.us Submit "#AalimOnline with @AamirLiaquat in #Mithi #Thar on #Geo" to StumbleUpon Submit "#AalimOnline with @AamirLiaquat in #Mithi #Thar on #Geo" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments