View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews #AalimOnline دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلا&

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews #AalimOnline
دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ گئی،علمائے کرام

دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلاق کی شرح بڑھ گئی،علمائے کرام
حمزہ قادری، مفتی شریف، لکھوی اور فیاض مطہری کی جیو کے عالم آن لائن میں عامر لیاقت سے گفتگو


عائلی قوانین پر دینی حلقوں کے تحفظات، خلع، تفویض طلاق، دوسری شادی اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=182630
کراچی (اسٹاف رپورٹر)دینی امور سے ناواقفیت، عدم برداشت اور تربیت کی کمی کومعاشرے میں طلاق کی شرح میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دیتے ہوئے ملک کے ممتاز علمائے کرام نے کہا ہے کہ اگر والدین شادی سے قبل اپنی اولاد کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی بہرہ ور کریں اوران کی تربیت شرعی اصولوں کے مطابق کریں تو شادی کے بعد کئی گھر ٹوٹنے سے بچ جائیں گے۔ جیونیوزسے نشرہونے والے شہرۂ آفاق عالم آن لائن میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے مزاج کا خیال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا رویہ اپنائیں تو طلاق کی نوبت نہیں آئے گی ،عدم برداشت کا رویہ طلاق کی شرح میں اضافے کا باعث بن رہاہے۔موجودہ عائلی قوانین پر دینی حلقوں کے تحفظات سمیت طلاق،تفویض طلاق،فسخ نکاح،خلع اوردوسری شادی جیسے اہم امور سے متعلق گفتگوپرمبنی عالم آن لائن اسپیشل میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اہل سنت سندھ کے نائب امیر علامہ سید حمزہ علی قادری نے کہا کہ عدم برداشت کے رویے کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، اتنا بڑا فیصلہ کرتے وقت اگر اہل خانہ سے مشاورت کرلی جائے توشاید اس کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ غصہ دباکر اور پیار بڑھاکر رشتوں میں توازن پیدا کیا جاسکتا ہے۔ان کاکہناتھاکہ ٹی وی ڈراموں میں اشتعال انگیزمناظر بھی گھروں میں تعلقات کی خرابی کاسبب بن رہے ہیں ۔دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چار شادیوں کی اجازت ہے حکم نہیں، اگر عدل نہ ہوتو ایک ہی شادی پر اکتفا کرناچاہیے۔ان کاکہناتھا کہ جو شخص شادی کے قابل نہ ہو اُس کے لیے شادی حرام ہے۔ تھیلیسمیااور دیگرامراض میں مبتلا افرادکو شادی سے قبل طبی معائنہ کرالینا چاہیے اس میں کوئی حرج نہیں۔اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے جامعہ دارالعلوم کراچی سے منسلک مفتی محمد شریف نے کہا کہ شرح طلاق بڑھنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ معاشرے میں صبروبرداشت کا مادہ ختم ہوگیا ہے، اولاد کی عدم تربیت اور دینی سمجھ بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے بھی ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں ۔ تفویض طلاق سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلاق دینے کا حق مرد کو حاصل ہے، قوت فیصلہ کی کمی کی وجہ سے عورت کو براہِ راست یہ حق نہیں دیا گیاتاہم بوقت نکاح شوہر اگریہ حق اسے تفویض کردے تو اُسے یہ حق حاصل ہوجاتا ہے۔انہوں نے اس موقع پرخلع کے مقدمات کی پیچیدگیوں اورعدالتی کارروائی میں پیش آنے والے امور سے بھی ناظرین کو آگاہ کیا ۔پروگرام کے دوران لاہورسے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے پنجاب قرآن بورڈ کے رکن ڈاکٹر حماد لکھوی نے کہاکہ طلاق کے حوالے سے قانون میں سقم موجود ہے،اسلام نے خاندان کو بکھرنے سے بچانے کے لیے بڑے اہم قوانین وضع کیے ہیں جن سے استفادہ کرناضروری ہے ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ٹیلیفون لائن پر اظہار خیال کرتے ہوئے زہرہ اکیڈمی سے منسلک علامہ فیاض مطہری کا کہناتھا کہ تعدد ازواج دیگر مذاہب میں بھی تھالیکن اسلام نے مساوات کے تحت اسے عدل سے مشروط کردیا۔اگرعدل کی شرط پوری نہ ہوتو ایک ہی شادی پر اکتفا کرنا کافی ہے۔ پروگرام کے آغاز میںموجودہ عائلی قوانین کی بعض مبہم شقوں کی نشاندہی اوردینی حلقوں کے تحفظات پراظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عائلی قوانین کا عام آدمی کی زندگی سے بڑا گہرا تعلق ہے اوراس حوالے سے دینی حلقوں کوجو تشویش اورتحفظات لاحق ہیں ان کازیربحث آناضروری ہے تاکہ انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالاجاسکے۔
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=182630
عالم آن لائن علمائے کرام کیا کہتے ہیں؟ پھر اسی پیار سے دین کی بات ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ دیکھیے پیر تا جمعراتصبح 09:05بجے صرف جیو نیوز پر نشر مکررشام 05:00بجے(جیو)۔ براہ راست پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کریں 92-21-32630859،92-21-32210127 www.aamirliaquat.com, twitter: @AamirLiaquat عالم آن لائن کی وڈیوز، خبریں ، تصاویر اور تازہ ترین اپ ڈیٹس سے ہرلمحہ باخبر رہنے کے لیے سوشل میڈیا پورٹل فالو کیجیے Alerts: Twitter.com/AalimOnlineGeo Updates: Facebook.com/AalimOnlineGeo Videos: DailyMotion.com/AalimOnlineGeo



Submit "#JangNews #AalimOnline دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلا&" to Digg Submit "#JangNews #AalimOnline دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلا&" to del.icio.us Submit "#JangNews #AalimOnline دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلا&" to StumbleUpon Submit "#JangNews #AalimOnline دین سے دوری اور عدم برداشت کی وجہ سے طلا&" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments