View RSS Feed

Fawad Afzal

جیوکاانعام گھر ایشیا کا سب سے زیادہ دیکھا&#158

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews:
جیوکاانعام گھر ایشیا کا سب سے زیادہ دیکھاجانے والافیملی شو بن گیا
http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=182823

#JangNews #InaamGhar by @AamirLiaquat only on #Geo
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے دلنشین اندازاورکئی دلچسپ خصوصیات کے باعث جیو کا انعام گھرمحض دو ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھر میں دیکھا جانے والاپاکستان کا پہلا براہ راست فیملی شو بن گیاہے ۔غیر جانبدار ذرائع کے مطابق انعام گھراس وقت ایشیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیم شو ہے جس کی بنیادی وجہ اس کی انفرادیت ہے اور براہ راست نشر کیا جاتا ہے جس کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوتا ہے جو کسی بھی گیم شو یا Reality ریئلٹی شو سے کہیں زیادہ الگ اور منفرد ہے۔رواں سال 18جنوری کو شروع ہونے والے انعام گھر نے محض دوماہ کے مختصر عرصے میں یہ مقام حاصل کیا اورایشیامیں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو کی حیثیت سے الیکٹرانک میڈیاکی تاریخ میں ایک نمایاں سنگ میل عبور کرلیا۔ انعام گھر میں دلچسپ مزیدارتفریحی گیمز اورسوالات وجوابات پر مشتمل دلچسپ مقابلوں کاسلسلہ مسلسل سترہویں پروگرام میں بھی جاری رہا اورحاضرین نے کئی قیمتی انعامات جیتے ۔نشریات کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تھیلسمیا کے مریضوں کے علاج کے لیے غیر معمولی کرداراداکرنے پر مرحوم زیدراؤ کو پاکستان آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیدراؤتھلیسیماکے مہلک مرض میں مبتلاتھے اور امان رمضان سمیت تین نشریات میں ہمارے مہمان بنے تھے جوآج اس دنیامیں موجودنہیں مگروہ وفات سے قبل کئی لوگوں کو جینے کی راہ دکھاگئے۔اس موقع پرباہمت نوجوان کی والدہ بھی موجود تھیں جنہوں نے زیدراؤ کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں دیاجانے والا پاکستان آئیڈیل کاایوارڈ اشکوں کی برسات میں وصول کیا۔شوکے دوران جنت مشتاق اورزکیہ حق نامی لڑکیاں نایاب بلیوں کے ساتھ سیٹ پر نمودار ہوئیں ۔ہمالیائی اور ایرانی نسل کی ان خوبصورت بلیوں کو دیکھ کر حاضرین بالخصوص بچے کافی محظوظ ہوئے۔پروگرام کے دوران میزبان نے KASBITانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ہونہار طالبعلم مجتبیٰ حسن اورذہین طالبہ سارہ زکی کے لیے بی بی اے کی سوفیصد اسکالر شپس کا اعلان کیا۔دریںاثناء صوفیانہ کلام سے آغازکے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خوبصورت گفتگو سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ماضی کے مقبول مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹیکے کردار رؤف عالم نے بھی شومیں شرکت کی جنہیں دیکھ کر ماضی کی سنہری یادیں تازہ ہوگئیںجبکہ چٹ پٹ چٹاچٹ ،صفاچٹ فٹافٹ میں خواتین کے مابین مچھلی فرائی کرنے کا مقابلہ ہوا ،اسی اثناء میں خواتین کے مابین ایک منٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ بٹن ٹانکنے اورمردوں کے درمیان کھیر کھانے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا ۔شومیںلگاؤ تکا،پنجہ آزمائی اوربرف پانی کے تفریحی مقابلوں سے ناظرین نے بھرپور لطف اٹھایاجبکہ ساس بہو اور میاں بیوی کے مابین شکوے شکایات کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا جس نے ماحول کو پرمزاح بنادیا۔کاروارلے جامیرے یارمیں سنسنی خیز مقابلہ ہوااور معمولی فرق سے سریلے کارنہ جیت سکے تاہم موٹر سائیکل جیتنے میں کامیاب رہے،مقابلے کے دوران نوجوان منجم علی محمد وقفے وقفے سے ہلکی پھلکے انداز میں پیش گوئیاں کرکے ناظرین کو محظوظ کرتے رہے۔تمام مقابلوں کے دوران قیمتی انعامات کی تقسیم کاسلسلہ جاری رہا اور حاضرین نے کثیرتعداد میں قیمتی انعامات جیتے۔شوکے اختتامی لمحات میں لکی ڈرا کے ذریعے تحائف تقسیم کیے گئے جن میں کئی بیش قیمت انعامات بھی شامل تھے۔

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow InaamGhar social media portals:
Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: DailyMotion.com/InaamGhar





Submit "جیوکاانعام گھر ایشیا کا سب سے زیادہ دیکھا&#158" to Digg Submit "جیوکاانعام گھر ایشیا کا سب سے زیادہ دیکھا&#158" to del.icio.us Submit "جیوکاانعام گھر ایشیا کا سب سے زیادہ دیکھا&#158" to StumbleUpon Submit "جیوکاانعام گھر ایشیا کا سب سے زیادہ دیکھا&#158" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments