View RSS Feed

Fawad Afzal

امان رمضان پر عائد کیے جانے الزامات من گھڑ&#15

Rate this Entry
Quote Originally Posted by Fawad Afzal View Post
#JangNews:
امان رمضان پر عائد کیے جانے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں: سندھ ہائی کورٹ
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام سےدنیا بھر میں اسلام کی تعلیم دی گئی
جیو/ جنگ گروپ کا موثر اور دلائل سے بھرپور جواب،
درخواست گذار نے جھوٹی اور بغیر ثبوت کے جمع کرائی جانے والی درخواست خود واپس لے لی

http://beta.jang.com.pk/<wbr>NewsDetail.aspx?ID=184999
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جیو اور جنگ گروپ کے خلاف جھوٹی اور بغیر ثبوت کے جمع کرائی جانے والی پٹیشن جمع کرانے والے محفوظ یار خان نے عدالت سے اپنی ہی درخواست نمٹانے کی استدعا کردی۔ پٹیشنرز کی جانب سے درخواست نمٹانے کی درخواست پر عدالت عالیہ سندھ نے کیس نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے جیو اور جنگ گروپ کو بدنام کرنے کیلئے جھوٹے، بے بنیاد اور کسی ثبوت کے بغیر سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن نمبرD-3942/2013جمع کرائی تھی، پٹیشن میں لگائے گئے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا جیو اور جنگ گروپ کی جانب سے موثر اور دلائل سے بھرپور جواب عدالت میں داخل کرایا گیا، محفوظ یار خان کو جیو اور جنگ گروپ کا موثر جواب پڑھنے کے بعد مقدمے میں اپنی ناکامی واضح نظر آئی توخود ہی عدالت سے پٹیشن کو نمٹانے کی درخواست کردی جس پر عدالت نے مقدمے کواس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا کہ پیمرا قانون کے مطابق عمل کرائے۔یاد رہے کہ درخواست گزار ایک نجی چینل کے پروگرام میں بھی پیش ہوچکا ہے۔جیواور جنگ گروپ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو جیو اور جنگ گروپ کے خلا ف درخواست دائر کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں کیونکہ جیو کے مختلف چینلز کی نشریات سے وہ متاثر نہیں ہوتا۔ درخواست گزار کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں اوران کا ان الزامات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بیرون فنڈنگ سے متعلق لگائے گئے الزام کے جواب میں واضح کیا گیا کہ ان کی جانب سے بیورو آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اور لیبر کے کوئی پرپوزل یونائیٹڈ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں داخل نہیں کیے ۔ میر خلیل الرحمن فائونڈیشن ایک الگ ادارہ ہے جس کا اس درخواست سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہاں پر یہ واضح کردینا ضروری ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں ائیر ٹائم ایڈورٹائزنگ کے لئے دیا جاتا ہے اور یہ تمام ہی چینل کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ملکی اور غیر ملکی اشتہارات چلائے جاتے ہیں۔یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ جیو اور جنگ گروپ نے ملک میں عدلیہ کی بحالی اور ملک میں سب کو برابری کے انصاف کے لئے عدلیہ کی حمایت کی اور عدلیہ کی بحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔ جواب میں مزید کہاگیا کہ اجمل قصاب کے معاملہ میں جیواور جنگ گروپ نہ تو پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب کرنے کا ذمہ دار ہے اور نہ ہی ان ممالک کو جنگ کی طرف دھکیلا بلکہ جیو اور جنگ گروپ نے دونوں ممالک کو قریب لانے اور امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔عدالت میں داخل کرائے جانے والے جواب میں اس بات کا بھی ثبوت دیا گیا کہ اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی دیگر اخبارات اور پاکستانی حکومت کے سرکردہ لوگوں نے بھی تصدیق کی ہے۔ امن کی آشا کے نام سے مہم کا آغاز کیا اس لئے یہ الزام کہ جیو اور جنگ گروپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کیا سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ذراسوچیے سے متعلق درخواست گزار کا الزام بھی بے بنیاد ہے کہ ذرا سوچیے کی مہم کا مقصد پاکستان میں تعلیم کا فروغ ہے کیونکہ قرآن میں بھی تعلیم کی اہمیت کو بہت واضح طور پر بیان کیا گیا ہے اور تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا گیا ہے اس مہم کو سراہنے کے بجائے اس کے خلاف الزامات لگائے گئے۔ درخواست گزار کے یہ بیانا ت بھی من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ غیر ملکی نشریات سے متعلق جواب میں واضح کیا گیا کہ اس معاملہ پر پہلے ہی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔ جواب میں یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ جیواور جنگ گروپ پر کوئی ٹیکس واجب الادا نہیں ہے اس لئے درخواست گزار کے یہ الزامات بھی بے بنیاد ہیں ۔جواب میں مزید کہا گیاکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام دنیا بھر میں دیکھا گیا اور اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی تعلیم دی گئی اور رمضان امان پروگرام پر عائد کیے جانے والے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ درخواست میں عائد کیے جانے والے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں لہٰذا درخواست کو مسترد کیا جائے ۔درخواست گزار محفوظ یار خان نے جواب درجواب داخل کرنے کے بجائے کورٹ سے استدعا کی کہ پٹیشن کو نمٹا دیا جائے اس طرح انہوں نے جیواورجنگ گروپ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ثابت کرنے کے بجائے کیس سے اپنی جان چھڑائی کیونکہ ان کے پاس اپنی طرف سے لگائے گئے من گھڑت ،جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔





Submit "امان رمضان پر عائد کیے جانے الزامات من گھڑ&#15" to Digg Submit "امان رمضان پر عائد کیے جانے الزامات من گھڑ&#15" to del.icio.us Submit "امان رمضان پر عائد کیے جانے الزامات من گھڑ&#15" to StumbleUpon Submit "امان رمضان پر عائد کیے جانے الزامات من گھڑ&#15" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments