View RSS Feed

Fawad Afzal

#JangNews: #InaamGhar by @AamirLiaquat #GeoTV

Rate this Entry
#JangNews: #InaamGhar by @AamirLiaquat #GeoTV
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوماہ کے مختصرعرصے میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ناظرین کے دلوں کوموہ لینے والے جیوکے مقبول ترین فیملی شو انعام گھر میں نت نئے اور انوکھے ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے ،گزشتہ روز انعام گھر کے براہ راست شو کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے غلام فاروق نے مارشل آرٹ کے غیرمعمولی مظاہروں سے میزبان اور ناظرین کوحیرت زدہ کردیا۔تیکنیک کے حیرت انگیز مظاہرے کے دوران انہوں نے سرپر سے کارگزار کراپنی طرز کاانوکھاریکارڈ بنادیاجبکہ کار میں چارافراد بھی سوار تھے۔واضح رہے کہ وہ یہ کارنامہ گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے عنقریب لندن بھی روانہ ہونے والے ہیں ۔مارشل آرٹ کے مظاہرے کے دوران انہوں نے اپنے دانتوں اورپیروں کی مدد سے کاراور موٹرسائیکل روک کر ناظرین کو ششدر کردیا۔ان کے ایک ایک ماہرانہ عمل کی میزبان وحاضرین نے کھل کرداد دی ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اُن کے فن کے اعتراف میں انہیں پاکستانی آئیڈیل قرار دیا اورپچاس ہزارنقد انعام بھی دیا۔ شو کے دوران اسٹک آرٹ کے ماہر اقبال عالم شیخ نے اسٹک کو مخصوص انداز میں حرکت دے کر فائراسٹک کارنگارنگ مظاہرہ بھی کیا، اندھیرے میں شعلوں کے رنگ برنگے دائروں نے سیٹ پر ایک خوبصورت سماں پیش کیاجسے دیکھ کرحاضرین دنگ رہ گئے ۔میزبان نے ان کی شاندار کارکردگی پر پچیس ہزارنقد کے علاوہ کئی قیمتی انعامات دیئے۔شومیں تھر پارکرسے تعلق رکھنے والی ہندو فیملی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر تھرپارکر میں مقیم محکمہ جنگلی حیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہاراج لجپت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھر پارکر میں صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے اورامید ہے کہ جلدوہاں حالات زندگی معمول پر آجائیں گے۔ شرکاء سے ذہنی آزمائش کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی تفریح پرمبنی دلچسپ سوالات کے علاوہکھیل کر جیتومیںپارسل پاسنگ ،شاوربکس،اجلے کپڑوں ، ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ گوبھی کھانے ،چاٹ بنانے ،اشارے بوجھنے اوراداکاری کے مقابلوں کے دوران بھی ناظرین نے کافی انجوائے کیا۔مقابلوں کے دوران جیتنے والے شرکاء کو قیمتی انعامات دیئے گئے۔شوکے دوران احمد مرزا نامی شخص خوبصورت پالتو دنبے کے ساتھ انعام گھر کے مہمان بنے جس کی عجیب وغریب خاصیتیں سن کر ناظرین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔اسی اثناء میں میزبان نے KASBITانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ہونہار طالبعلموں مزمل حسین اور مائرہ پرویز کے لیے ایم بی اے کی سوفیصد اسکالر شپس کا اعلان کیا۔ دوران نشریات منجم علی محمد وقفے وقفے سے حالیہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ پر ہلکے پھلکے انداز میں پیش گوئیاں کرکے ناظرین کو محظوظ کرتے رہے۔انہوں نے ستاروں کی چال کے مطابق پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی پیش گوئی بھی کی ،واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کی پیش گوئی درست ثابت ہوچکی ہے۔

For more alerts, updates, news, photos and videos, please follow InaamGhar social media portals:
Updates: Facebook.com/InaamGhar
Alerts: Twitter.com/InaamGhar
Videos: DailyMotion.com/InaamGhar
Web: www.InaamGhar.Tv





[/QUO

Submit "#JangNews: #InaamGhar by @AamirLiaquat #GeoTV" to Digg Submit "#JangNews: #InaamGhar by @AamirLiaquat #GeoTV" to del.icio.us Submit "#JangNews: #InaamGhar by @AamirLiaquat #GeoTV" to StumbleUpon Submit "#JangNews: #InaamGhar by @AamirLiaquat #GeoTV" to Google

Tags: None Add / Edit Tags
Categories
Uncategorized

Comments