View RSS Feed

saeed367

Free Server Administration Course/Tutorial

Rate this Entry
فری سرور ایڈمنسٹریشن کورس
آج سے ہم ایک ویڈیو سیریز شروع کرنے جا رہے ہیں، جسمیں جنرل آئی۔ٹی- پروفیشنلز، پوٹینشل آئی-ٹی پروفیشنلز، سسٹم ایڈمنز، سرور ایڈمنسٹریٹرز اور آئی-ٹی ایڈمنز، جو اپنی سکلز بڑھانا چا ہتے ہیں اورمزید کچھ سیکھنا چاہتے ہیں،ان ویڈیوز سے بہت کچھ سیکھ سکتےہیں۔
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ ایک بالکل نارمل سرور، جس پر آپ مختلف فنکشن پرفارم کر سکتے ہیں،یا اسے کسی چھوٹے سے سیٹ اپ میں بطور سرور استعمال کر سکتے ہیں، اس کی قیمت کسی طرح بھی پچاس ہزار سے کم نہیں ہوتی، اور اچھا سرور جسمیں آپ ڈیٹا ریڈیڈینسی کے لیے ایک سے زیادہ ہارڈ ڈسک کے RAID بنا سکتے ہیں(جسمیں ایک سے زیادہ ہارڈ ڈسکس ہوں)، لاکھوں روپے مالیت کا ہوتا ہے۔ ہم ان ویڈیوز میں آپکے لیے ایسا ہی سرور استعمال کر رہے ہیں جسمیں آپکواور بہت سی معلومات کے علاوہ RAID بناتا بھی بتائیں گے، شروع سے لیکر قدم بہ قدم رہنمائی کرتے ہوئے آگے چلیں گے اور ایڈوانس لیول تک جائیں گے۔ تمام فنکشنز یا تو فری سوفٹ وئیرز کے زریعے یا پھر بلٹن- ان فرم وئیرز کے زیعے کئے جائیں گے، تا کہ آپ بغیر کچھ خرچ کئے کچھ پرفارم کرنے کے قابل ہو سکیں۔ مزید برآں آپ ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں اپنے تمام سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔ ان کے جوابات دئے جائیں گے۔
ویڈیوزنہایت آسان انگلش میں بنانے کی کوشش کی گئی ہے تا کہ ہر لیول کے پروفیشنلز آسانی سے سمجھ سکیں، مزید یہ کہ ویڈیو دیکھنے کے وقت آپ subtitles/closed captions کو آن/کلک کر لیں تا کہ ساتھ ساتھ لکھا بھی نظر آتا رہے، اس سے اگر آپ کے لیپ ٹپ میں یا کمییوٹر میں سپیکر نہیں بھی ہیں تو آپ کو پتا چلے گا کہ کیا فنکشن پرفارم ہو رہا ہے۔۔ تمام ویڈیوز کو سب ٹائٹلز کے ساتھ اپلوڈ کیا گیا ہے(مزید وضاحت کے لیے دیکھئے، نیچے دی گئی تصویر)۔

Name:  youtube help1.png
Views: 33
Size:  265.4 KB


تمام ویڈیوز یوُ ٹیوب چینل/بنام "TECH-TRICKS" پر مل سکتے ہیں،بہتر ہے کہ آپ اس چینل پر سبسکرائب کر لیں ، اس سے ایک تو آپ لوگ ویڈیوز کے بارے میں سوال بھی پوچھ سکتے ہیں، اور اس سے آپ کو نئی آنیوالی ویڈیوزکے بارے میں وقتا" فوقتا" آگاہی بھی ملتی رہے گی۔
اس چینل کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپکے سوالات کے جوابات بھی دئے جائیں گے، جو آپ یوٹیوب کمنٹس سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں اور اگر آپ کے سوال کے جواب کے لیے ضرورت پڑی تو ویڈیو بنا کر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی۔
اس چینل پر آپکو ریموٹ سپورٹ بھی مل سکتی ہے،آپ اپنا مسئلہ یو ٹیوب کے کمنٹس میں پوچھیں تو آپ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ سیکھنے سکھانے کا عمل ہے، آپ کے سوالات سے ہم بھی سیکھیں گے۔
تو آئیے، آج کی پہلی ویڈیو دیکھتے ہیں۔

Click image for larger version. 

Name:	Video.jpg 
Views:	32 
Size:	58.4 KB 
ID:	14496

Submit "Free Server Administration Course/Tutorial" to Digg Submit "Free Server Administration Course/Tutorial" to del.icio.us Submit "Free Server Administration Course/Tutorial" to StumbleUpon Submit "Free Server Administration Course/Tutorial" to Google

Updated 31st December 2017 at 06:02 PM by saeed367

Categories
Uncategorized

Comments