@AalimOnline LIVE from Madinah by @AamirLiaquat





مدینہ منورہ سے جیو کے عالم آن لائن کی براہ راست نشریات،تاریخ رقم

جبل احد کے عقب میں واقع تیر اندازوں کی گھاٹی سے عامر لیاقت کی دلنشین گفتگو نے سماں باندھ دیا
مقاماتِ احد سے منسوب تاریخی روایات کا تذکرہ، نعت پاک کا نذرانہ، زاءرین کی بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی
امدینہ منورہ(جنگ نیوز)جیو کے شہرۂ آفاق پروگرامعالم آن لائن نے میڈیاکی تاریخ میں ایک نیااورمنفرد سنگ میل عبورکرتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں واقع جبل احد کی روح پرور بابرکت فضاؤںسے براہ راست نشریات پیش کرنے کی سعادت حاصل کرلی ۔ مدینہ منورہ میں مقیم عالم گیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین قابل فخر اعزازحاصل کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ جبل احد کے عقبی حصے میں واقع اُس مقام سے ناظرین سے مخاطب ہوئے جہاں غزوۂ احد کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن جبیر ؓ کی قیادت میں 50تیراندازوں کو متعین فرمایاتھا۔تاریخ سازنشریات کے دوران مدینہ منورہ،جبل احداورمقاماتِ احدسے منسوب تاریخی روایات کا روح پرور تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین آبدیدہ ہوگئے اور اُن کی دلنشین گفتگواورپروگرام کے اختتامی لمحات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت سماعت کرنے کے لیے زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی ،اس موقع پر عقیدت اور محبت کے خوبصورت مناظر دیکھنے میں آئے۔ اس تاریخی موقع پر مستند تاریخی حوالوں کے ساتھ جبل احد کی تاریخ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ ایک ایسامقدس پہاڑ ہے جورسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتاہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے محبت فرماتے ہیں۔ناظرین کی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ جبل احدعشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار سرخ رنگ کے پتھروں پرمشتمل سعادت افروزپہاڑ ہے جودنیاکے تمام پہاڑوں سے منفرد اور الگ ہے اور جس مقام سے وہ نشریات پیش کررہے ہیں وہ مقام حرم پاک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلنشین، پُرفضا، باادب، خوبصورت اور مقدس مقام ہے جہاں ایک مخصوص خوشبو رچی بسی ہے،یہ مقام مدینہ منورہ کی جان ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاںرسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ احد کے موقع پر حضرت عبداللہ بن جبیر ؓ کی قیادت میں 50تیراندازوں کو متعین فرمایاتھا۔گفتگو کے دوران تاریخ کے برجستہ حوالوں کے ساتھ غزوۂ احد کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مقام جہاں سے وہ ناظرین سے مخاطب ہیں ،مدینہ منورہ کے شمالی حصے میں مسجد نبوی سے چند کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ماہ شوال ۳ ہجری میں کفارمکہ بدر کے مقتولین کا بدلہ لینے کے لیے خواتین کے ہمراہ ایک لشکر جرار کے ساتھ یہاں مسلمانوں کے مدمقابل آئے اور اس موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے50 تیر انداز وںکا ایک دستہ یہاں متعین کرتے ہوئے سختی سے تاکیدفرمائی کہ جنگ کے دوران کوئی اس مقام کو چھوڑ کر کہیں نہ جائے مگر مال غنیمت کے حصول کے لیے بعض تیرانداز اس حکم نبوی کی پاسداری نہ کرسکے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو شکست ہوئی ،70صحابہ کرام ؓ نے جام شہادت نوش فرمایااور اسی جنگ میںرسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دندان مبارک بھی شہید ہوگئے تھے۔تاریخ ساز پروگرام کے دوان ہردلعزیز میزبان نے جبل احدکے گردونواح میں واقع اہم مقدس مقامات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھغزوۂ احد میں تیروں کی بوچھار میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی ثابت قدمی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اُن کے لازوال عشق کاتذکرہ کرکے ایک روح پرور سماں باندھ دیا۔پروگرام کے دوران ناظرین نے ٹیلی فون پر میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات کااظہارکیااور تاریخی سعادت کے حصول پرانہیں مبارکبادپیش کی۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے میڈیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جبل احد کی روح پروراور بابرکت فضاؤںمیں براہ راست نعت پڑھنے کا شرف بھی حاصل کیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپناہی لکھاہوانذرانہ عقیدت مدینے کی فضا اچھی، درودیوار اچھے ہیں پڑھ کر ناظرین اور وہاں موجود سیکڑوں زائرین پر سرشاری کی کیفیت طاری کردی۔بعدازاں جنگ،جیو اور جیو نیوزکے دفاتر میں دنیا بھرمیں بسنے والے ہزاروں ناظرین نے بذریعہ ٹیلی فون کالز،ٹیکسٹ میسجزاورای میل اپنے جذبات ریکارڈ کرائے اورجیونیٹ ورک اورڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو منفرداورروح پرور نشریات پیش کرنے پرمبارک باددی ۔

www.aamirliaquat.com,
Twitter: @AalimOnlineGeo,
fb.com/AalimOnlineGeo