بے نظیر آباد (خبرایجنسیاں ) صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ۔ جیلوں کے مچھروں سے نہیں ڈرتا، عوام کی خدمت جاری رکھتے ہوئے مدت پوری کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے بے نظیر آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتا*ی اور بعض منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدرزرداری نے کہا کہ عوامی منصوبوں سے خائف عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ سیاسی اداکار *کومت کے خلاف جمع ہو گئے ہیں۔ بعض لیڈر سیاسی قد اونچا کر نے کے لیے ہیڈ لائنز لگوا نے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خواہش کا دوسرا نام ہے ہم نے ہمیشہ مفاہمت اور ڈائیلاگ کو اہمیت دی ہے اور آج بھی اسی پر چل رہے ہیںلیکن بعض قوتیں ہمیں غیر مست*کم کر نا چاہتی ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں بھی ہماری فت* ہو گی‘ ہم ان سازشوں کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آمر پرویز مشرف کو بھی بے نظیر بھٹو کو شہید کہنا پڑا۔صدر نے کہا کہفاروق لغاری اور سجاد علی شاہ کی غلطیوں کی سزا قوم اور پاکستان کو بھگتنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کا وژن ہی ہماری آئیڈیا لوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ڈھائی سال میں اچھی *کومت چلائی۔ انہوں نے کہا کہ وردی والوں نے ہمیشہ ملک کے ساتھ مذاق کیا اب ملک ان مذاق کا مت*مل نہیں ہوسکتا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی سیاست میں ایک عجیب فتور آن پڑا ہے کہ ہر کوئی اخبار میں سرخیاں لگوانے میں لگا ہوا ہے مگر پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں پہلے بھی دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ مخالفین کو اس بات کا خوف ہے کہ *کومت کو3سال مکمل ہوگئے ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں ہمارا *ق چھیننے کی تیاری کررہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی سرخرو ہوگی۔صدر نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ موجودہ ناگہانی آفات میں پاکستان کو امداد نہیں مل رہی۔ انہیں اتنی امداد کیوں نظر نہیں آ رہی ‘ شاید ان کا کوئی اور مسئلہ ہے۔ ان کے پیچھے کوئی اور طاقتیں ہیں جو انہیں چمک دکھا رہی ہیں مگر ہم ان کا مقابلہ ضرور کریں گے۔ ہماری لیڈر کو بھی اسی چمک نے تنگ کیا تھا۔ صدر نے نواب شاہ میں عوامی فلا* کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتا* بھی کیا اور بعض کا سنگ بنیاد رکھا ۔ صدر نے بے نظیر آباد سکرنڈ روڈ کا افتتا* کیا۔ صدر نے نواب شاہ میں تعمیر کیے گئے 24 کمروں پر مشتمل جدید فیڈرل لاج کا بھی افتتا* کیا۔ صدرزرداری نے بلاول اسپورٹس کمپلیکس کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔