#ExpressNews #PakistanRamazan نشریات کے دوران ہر جمعے کو دومستحق بہنوں کی شادی کا انتظام کیا جائیگا،عامر لیاقت کا اعلان کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسپریس پر پیش کی جانے والی تاریخ ساز پاکستان رمضان نشریات کے پہلے جمعے کو عام دنوں کی بہ نسبت زیادہ گہماگہمی دیکھنے میں آئی ، اس بابرکت موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا کہ رمضان المبار ک میں ہر جمعے کو محمودہ سلطانہ فاونڈیشن کی جانب سے اُن مستحق بہنوں کوزیورات سمیت شادی کا مکمل سامان فراہم کیا جائیگا جو جہیزنہ ہونے کی وجہ سے گھرمیں بیٹھی ہیں۔ اس سلسلے میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے کو سات بیٹیوں کی ماں بشیراں بی بی اور کم آمدنی کی وجہ سے مالی مسائل سے دوچارتین بیٹیوں کے باپ ڈرائیور عبدالمجید نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مستحقین میں سونے کے زیورات سمیت جہیز کے لےے درکار تمام ضروری سازوسامان اُن کے حوالے کیا اورعید پر بشیراں بی بی کی بیٹی کی شادی اورتقریب میں مہمانوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی ذاتی خرچ پر کرنے کا علان کیاجس پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مستحقین نے میزبان کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جہیز کی لعنت ختم ہونی چاہےے، جس کی وجہ سے کئی بہن بیٹےوں کے ہاتھ پیلے ہونے سے قبل بالوں میں چاندی اترآتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جہیزسماجی استحصال کی بدترین قسم ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv