#News #ExpressNo1 Channel #PakistanRamazan by Dr @AamirLiaquat on #Express 4-July -2014
عامر لیاقت کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،مقبولیت کی دوڑ میں ایکسپرےس سب سے آگے
غیر جانبدار ذرائع کے مطابق پاکستان رمضان نشریات نے پہلے ہی روزہم عصر چینلز کو بہت پیچھے چھوڑ دیا
تمام پاکستانیوں نے پاکستان کے رنگ میں رنگی نشریات کو سب سے زیادہ دیکھ کراسکی کامیابی پر مہر لگادی
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102300035&Issue=NP_KHI&Date=20140704

تمام پاکستانیوں نے پاکستان کے رنگ میں رنگی نشریات کو سب سے زیادہ دیکھ کراسکی کامیابی پر مہر لگاد کراچی (اسٹاف رپورٹر)میڈیا کی تاریخ کی سب سے بڑی اور منفرد نشرےات پاکستان رمضان کی فقیدالمثال کامیابی اور ناظرین کی جانب سے والہانہ پذیرائی کے باعث ایکسپرےس نے اپنے تمام مد مقابل ٹی وی چینلز کومات دے دی ہے اورمقبولیت کے تمام ریکارڈز کو پاش پاش کرتے ہوئے نشرےات کے پہلے ہی روز ریکارڈ تعداد میں GRP'S حاصل کرکے غیرمعمولی ریٹنگ کاریکارڈ قائم کردیاہے جوکہ ہرایک کے پسندیدہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے غیرمعمولی اور منفرد اندازمیزبانی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تاریخ سازنشرےات کی مقبولیت میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہورہاہے اور مسابقت کی اس دوڑ میںکوئی مدمقابل چینل ایکسپرےس ٹی وی کا مقابلہ کرتا نظر نہیں آتا۔ ریٹنگ کاتعین کرنے والی معتبر اور غیر جانبدارایجنسی میڈیا لاجک کے مطابق حالیہ رمضان نشرےات کے پہلے روز ایکسپرےس ٹی وی نے مد مقابل چینلز سے کئی گنا زیادہ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کےے۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی میزبانی میں پاکستان کی سلامتی کی خصوصی دعاو ں اورپاک فوج سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ایکسپرےس کی براہ راست خصوصی نشریات پاکستان رمضان کے شاندار آغاز نے رمضان المبارک کے پہلے روز سے ہی مقبولےت کی دھاک بٹھاکر دنیابھر میں موجود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے کروڑوں مداحوں کے دل جیت لےے تھے اور ابتدائی دنوں میں اس شاندار ریٹنگ نے یہ امر واضح کردےا ہے کہ پاکستان رمضان نشریات کی مقبولیت میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہوگا۔نشرےات کی خاص بات ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کا دل نشین اندازِ میزبانی اورسحرانگیز ثناخوانی ہے جس نے دنیابھرمیں بسنے والے کروڑوں ناظرین کے دل موہ لےے ہیں اوروہ ٹی وی اسکرین کے سامنے منجمد ہو کررہ گئے ہیں اورقرآن واحادیث کے برجستہ حوالوں سے مزین اُن کی متاثرکن گفتگونے ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثرکیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv