#News Express Newspaper 8 July 2014
امریکا عافیہ کو رہا کرنا چاہتا ہے لیکن حکومت کو دلچسپی نہیں،فوزیہ صدیقی
پاکستان رمضان میں عامر لیاقت سے گفتگو ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بچوں احمد اور مریم کی بھی شرکت
عامر لیاقت کی کوششوں سے ایک اور گمشدہ بچہ منزل سے ہمکنار ،تایابھتیجے کو لینے کیلئے ملتان سے کراچی پہنچ گیا
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102306876&Issue=NP_KHI&Date=20140708


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایکسپریس کی براہ راست خصوصی نشریات ”پاکستان رمضان“میں آٹھویں روز امریکی عقوبت خانے میں قیدڈاکٹرعافےہ صدیقی کی بہن اورعافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگو کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے چشم کشاانکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتا یاکہ امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنا چاہتا تھااور یہ پیشکش بھی کی تھی کہ وہ باقی سزا پاکستان میں کاٹ لیں، امریکی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضروری کاغذی کارروائی بھی مکمل کرلی تھی ،پاکستانی وزیر قانون نے میمورینڈم بھی تیار کیا تھا،اور عافیہ نے اس پر دستخط بھی کردیے تھے مگر بعد میں بعض نا معلوم وجوہات کی بنا ءپر ارباب اقتدار نے تمام معاملات سے کنارہ کشی اختےار کرلی اور اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کیں ورنہ آج عافیہ ہمارے درمیان موجود ہوتی ۔ عافیہ صدیقی کے بچوں احمد اور مریم کے ساتھ میڈیاکی تاریخ کی سب سے بڑی نشرےات میں اظہارخیال کرتے ہوئے عافیہ موومنٹ کی سربراہ نے بتایاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور صدرمملکت ممنون حسین نے عافیہ کے نام پر ووٹ لیے،لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کیں،پارلیمنٹ سے متفقہ قرار دادیں بھی منظور کیں ،والدہ کو ماں کہہ کر یہ وعدہ کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلا کام عافیہ کی امر یکا سے پاکستان منتقلی ہوگامگر اقتدارمیں آنے کے بعد تمام وعدے قصہ پارینہ بن گئے۔ پروگرام کے دوران اپنی بہن پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی آبدیدہ ہوگئیں اور انہوں نے حکمرانوں کے والدہ سے ملاقات اور تسلی دےتے ہوئے مناظر پر مبنی تصاویر بھی دکھائیں ۔واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب قوم کی بہادر بیٹی کے دونوں بچوں احمد اور مریم نے بیک وقت اتنی بڑی نشرےات میں شرکت کی اور اپنے تاثرات کااظہار کیا۔ڈاکٹرعافےہ کا بیٹا احمد اپنی ماں کویادکرتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا اوراپنے جذبات کااظہاریہ کہہ کرکیا کہ عیدہویارمضان ہر تہوار پر ہماری ماں ہمیں یاد آتی ہے، یہ بارہواں رمضان ہے جو ہم اپنی ماں کے بغیر گزار رہے ہیں، نانی روزانہ تسلی دیتی ہیں کہ جلد ہماری ماں ہم سے مل جائے گی مگر ہرروز ماں کے بغیر اداس گزر جاتا ہے۔ نشرےات کے دوران ایدھی سینٹر میں مقیم گمشدہ بچوں کو ان کے اصل گھر تک پہنچانے اور گھروالوں سے ملانے کا نیک سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت اب تک دوبچے اپنے و الدین سے مل چکے ہیں۔اس حوالے سے تازہ پیش رفت آٹھویں روز دیکھنے میں آئی جب ملتان سے تعلق رکھنے والے یتیم بچے شہباز کواُس کے تایاتائی کے حوالے کیا گیا ،واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گمشدہ بچے کو تایا سے ملانے کے لےے ذاتی خرچ پر اس کے تایاکو ملتان سے کراچی بلایا تھا جہاں نشریات کے دوران ہی بچے کو تحائف کے ساتھ تایا کے حوالے کے گے۔ ”راہ نیکی“ کے تحت آٹھویں روز بھی مشکلات میں مبتلا خاندانوں کی امدادکاسلسلہ جاری رہا جس کے دورانمظفر گڑھ کے تیرہ سالہ بچہ شاہد کے علاج معالجے کاانتظام کیا گےا۔ٹریفک حادثے کے دوران سانس کی نالی کٹنے کے باعث مصنوعی نلکی سے سانس لینے پر مجبور کم سن بچے کی فریاد سن کر ہم وطنوں کے دل پسیج گئے اور انہوں نے ایکسپریس کے توسط سے پاکستان رمضان میں براہ راست رابطہ کرکے امداد کا اعلان کیا۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ذاکرحسین کے علاج معالجے کا تمام خرچ محمودہ سلطانہ فاو ¿نڈیشن برداشت کرے گی ،اس موقع پر گھر کے واحد کفیل کو روزگار کا ٹھیلابھی دیا گےا اور بچے کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر پاکستان میں مقیم نیک دل افراد کی جانب سے مستحقین کے لےے چھ لاکھ روپے امدا د کااعلان بھی کیا گےا۔ایکسپرےس کے مقبول دینی پروگرام ”عالم آن ائیر“ میں جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ، جمعیت علماءاسلام پاکستان سمیع الحق گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی،جماعت اہل سنت سندھ کے نائب امیرمولانا سےد حمزہ علی قادری ،شیعہ علماءکونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹر ی علامہ فیاض حسین مطہری اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے نائب ناظم مفتی سید عتیق الرحمن شاہ کشمیری نے شرکت کی اور شرکاءکے سوالات کے جوابات دےے جبکہ ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے افطار کی بابرکت ساعتوں میں دعاکرائی۔


دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات ’’پاکستان رمضان‘‘ سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv