#News #Pakistan Ramazan 10 July 2014
ام المومنین سیدہ خدیجہ ؓ اورحضرت ابوطالب کے ایام وفات پرڈاکٹر عامرلیاقت اورثناخواں حضرات کا بھرپورخراج عقیدت
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102310576&Issue=NP_KHI&Date=20140710

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ13برسوں سے الیکٹرونک میڈیا پر کامیابی کے ساتھ رمضان نشریات پیش کرکے کروڑوںناظرین کا دل موہ لینے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یہ بھی منفردروایت رہی ہے کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں اسلام کی جلیل القدر شخصیات سے وابستہ ایام پربھرپور عقیدت ا وراحترام سے ان کاذکرکرتے ہیں، اس سلسلے میں ایکسپریس کی براہ راست خصوصی نشریات پاکستان رمضانکے دسویں روزام المومنین سیدہ طاہرہ،خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے یوم وصال پرسحروافطارکی نشریات ان کے ذکرسے معموررہی۔ اس روح پرور موقع پرمسلم امہ کی عظیم المرتبت ماں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دین اسلام کے لیے اُن کی بے مثال خدمات کا تذکرہ دلنشین انداز میں کیااور عام الحزن کی مناسبت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شفیق چچاحضرت ابوطالب کے شفقت بھرے واقعات بھی بےان کیے اور حاضرین و ناظرین کو اُن مصائب سے آگاہ کیا جن کا سامنا اِن دوعظیم ہستےوں کی وفات کے بعدرسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے خاندان کو کرنا پڑا۔اس موقع پر عالم اسلام کے معروف ثناخواںالحاج عمران شیخ عطاری، حافظ احمد رضا قادری،محمد ریحان قریشی اور مکرم علی خان نے ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کیاجبکہسحروافطار میں نشرہونے والے ایکسپرےس کے مقبول دینی پروگرام عالم آن ائیر میںجماعت اہل سنت سندھ کے نائب امیرمولانا سےد حمزہ علی قادری ،جمعیت علماءاسلام پاکستان سمیع الحق گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی، جماعت اہل سنت سندھ کے ناظم تعلیم و تبلیغ علامہ نسیم احمد صدیقی ، خطیب اہل بیت مولانا سید محمد علی زیدی الحسینی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے ناظم اعلیٰ ابو انشاءقاری خلیل الرحمن جاویدنے ام المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا خوبصورت تذکرہ کیا اور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیے۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv