#PakistanRamazan News 13 July 2014
عامر لیاقت کی کوششوں سے ایک اورگمشدہ بچی کو ماں مل گی، سمیرا کو لینے کیلئے ماں ملتان سے آج کراچی پہنچے گی
http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102316790&Issue=NP_LHE&Date=20140713

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایدھی سینٹر میں مقیم گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک اور کوشش اس وقت رنگ لے آئی جب ملتان کی رہائشی خاتون نے ٹی وی اسکرین پر اپنی لخت جگر کو پہچان لیا اور ایکسپریس کے توسط سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا۔اس موقع پر بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ایک برس بعدوالدہ اوربہن بھائیوں سے ملنے کی خوشخبری سن کر سمیراکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔اس موقع پر ایدھی سینٹر میں گمشدہ بچیوں کی نگرانی پر مامور عذرا بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ سمیرا ایک برس قبل شادی کی ایک تقریب میں ہاتھ چھوٹ جانے کی وجہ سے والدین سے بچھڑ گئی تھی اور ایک برس سے ایدھی سینٹر میں مقیم ہے ۔ نشریات کے دوران12سالہ سمیرا نے اپنی ماں ،ماموں اور بہن بھائیوں سے گفتگو کی ۔اس موقع پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گمشدہ بچی کو والدہ سے ملانے کے لیے ذاتی خرچ پر اس کی والدہ کو ملتان سے کراچی بلالیا ہے،وہ ملتان سے پہلی دستےاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہورہی ہیں جہاں پاکستان رمضان نشریات کے دوران بچی کو تحائف کے ساتھ والدہ کے حوالے کےا جائے گا۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv