راہ نیکی میں مہلک امراض میں مبتلا شاہد اور ایوب مسیح کی امدادروزانہ کی بنیاد پر مستحقین کو روزگار دینے کا سلسلہ بھی جاری
http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102316791&Issue=NP_LHE&Date=20140713

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رمضان کے مقبول پروگرام راہ نیکی میں کینسر کے مرض میں مبتلا محمد شاہد اور ان کی بچیوں کی دردناک گفتگو نے ماحول کوافسردہ کردیا ۔اس موقع پر میزبان نے اعلان کیا کہ محمدشاہد کا علاج پاکستان بیت المال کرائے گا جبکہ روزگار کے لےے سبزی سے بھرا ٹھیلا اور دوماہ کا راشن اس کے حوالے کیا گیا جبکہ بچی کوکام کے لےے سلائی مشین بھی دی گئی۔واضح رہے کہ رمضان المبارک میں کسی مستحق کے لےے روزگار کا انتظام روزانہ کی بنیادوں پر کیا جارہا ہے اور اب تک 13افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس موقع پر ایک حادثاتی طور پر جھلس جانے والے مسیحی بھائی ایوب مسیح کی پلاسٹک سرجری کے لےے بھی عطیات کا اعلان کیا گیا۔راہ نیکی میں زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی اپیل پر ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔اس موقع پر امریکا میں محمود ہ سلطانہ فاو نڈیشن کے نمائندے طارق فتانی نے بیرون ملک بالخصوص امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ مستحق افراد کی امداد کے لےے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ساتھ دیں تاکہ وہ جان لیوا امراض میں مبتلا افراد کا علاج اور مفلوک ا لحال پاکستا نیوں کی ضروریات پوری کرسکیں۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv