#ExpressNews 14 July 2014
عامر لیاقت نے ایک اور گمشدہ بچی کو ماں سے ملادیا،ایک سال بعد 12سالہ سمیرا کی ماں سے ملاقات،رقت آمیز مناظر
http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102318564&Issue=NP_LHE&Date=20140714
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایدھی سینٹر میں مقیم گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ایک اور کوشش اس وقت رنگ لے آئی جب ملتان کی رہائشی خاتون نے ٹی وی اسکرین پر اپنی لخت جگر کو پہچان لیا اور ایکسپریس کے توسط سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سمیرا نامی گمشدہ بچی کو ماں سے ملانے کے لےے ذاتی خرچ پر اس کی ماں کو ملتان سے کراچی بلایا اور پاکستان رمضان نشرےات میں اسے بچی سے ملا دیا۔ماں کو اپنے سامنے دیکھ کر بچی نے بے پناہ خوشی اور مسرت کا اظہار کیااور ایک برس بعد ماں سے بیٹی کے گلے لگنے کے رقت انگیز منظر نے میزبان سمیت تمام حاضرین کو آبدیدہ کردیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر بچی کو قیمتی تحائف دےے اور معاشرے کی بے مثال فلاحی خدمت پر مولانا عبدالستارایدھی ،بیگم بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ذاتی کوششوں سے حالیہ رمضان میں اب تک چارگمشدہ بچے اپنے والدین سے مل چکے ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv