#ExpressNews 14 July 2014
فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہیں،
ممتاز علمائے کرام کی عالم آن ایئر میں عامرلیاقت سے گفتگو
http://express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102318565&Issue=NP_LHE&Date=20140714
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام نے غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی مسلسل وحشیانہ بمباری اور بے گناہ اور نہتے فلسطینی شہریوں کی شہادتوں پر عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ کی بے حسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے گزشتہ چارروز سے فلسطین میں ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے مگرعالم اسلام کے سربراہان خا موش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر اس موقع پر مسلم امہ نے کو ئی متفقہ لائحہ عمل طے نہیں کیا تو اسرائیل کے حوصلے مزید بڑھ جائیں گے اور وہ فلسطینی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کرے گا۔ایکسپریس کی پاکستان رمضان نشریات کے دوران شہرہ آفاق عالم آن ائیر میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے گفتگو کے دورانتنظیم المساجد اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی عابد مبارک،جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسرمفتی عمران الحق کلیانوی،پنجاب قرآن بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمدحماد لکھوی اور خطیب اہل بیت مولانا سید محمد علی زیدی الحسینی نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور اسے بین الاقوامی سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ پروگرام کے آغاز میں اسرائیلی جارحیت کو عالم اسلام کے موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور بے غیرتی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی کے فقدان اور عالمی طاقتوں کی بے حسی کی وجہ سے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل کے ظلم وزیادتی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور رمضان میں یہ کارروائی جان بوجھ کر کی گئی ہے تاکہ مسلمانان عالم کے جذبات کو مجروح کیاجاسکے اور امکان ہے کہ آئند ہ چند دنوں میں اسرائیل مزید حملے کرے گا کیونکہ بعض عالمی قوتیں اس کی پشت پناہی کررہی ہیں ورنہ چھوٹے سے ملک کی یہ اوقات نہیں کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرسکے۔اس موقع پر دہشت گردوں کی سرکوبی میں مصروف پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مسلمانوں پر ظلم ہواُن کی نظریں پاک فوج کی جانب ہی اٹھتی ہیں جو پاک فوج کی عالمگیر ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عالم آن ایئر کے آغاز میں مظلوم فلسطینی بچے کی فریاد پر مبنی نظم بھی ناظرین کو سنائی گئی جس کا مقصد مسلم امہ کے ضمیر کو جھنجھوڑنا تھا۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv