#Express News 19 July 2014
عامر لیاقت پاکستان ہی نہیں غیر ملکی ناظرین میں بھی بے حد مقبول ہیں،چیئر مین ہلال احمر

پاکستان گھر میں سوال وجواب کے ساتھ،نہاری کھانے اور میاں بیوی میں اداکاری کا دلچسپ مقابلہ
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102326368&Issue=NP_KHI&Date=20140719

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایکسپریس میڈیا گروپ کے پریذیڈنٹ اورعالمگیر شہرت یافتہ براڈ کاسٹر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یہ راویت رہی ہے کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں اپنی رمضان نشریات میں زندگی کے تقریباً تمام نمایاں شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کرتے ہیں ۔اس سلسلے میں میڈیا کی تاریخ کی مقبول ترین نشریات پاکستان رمضان کے انیسویں روزپاکستان کے صف اول کے فلاحی ادارے انجمن ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر سعید الٰہی ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے مہمان بنے ۔ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران پاکستان رمضان نشریات اور اس سلسلے میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شہرت صرف قومی نہیں بلکہ عالمگیر سطح پر ہے ،آپ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں اور جب اسلام آباد میں مقیم سفیروں کو یہ علم ہوا کہ میں پاکستان رمضان نشریات میں شرکت کے لیے کراچی جا رہا ہوں تو انہوں نے مجھے بتایاکہ وہ بہت شوق سے آپ کی نشریات دیکھتے ہیں۔پاکستان رمضان نشریات میں شرکت کو اپنے لیے یادگار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہلا ل احمر اور آپ دونوں ہی نیکی اور فلاح کے کام میں مصروف ہیں اور یہی وہ قدر مشترک ہے جس نے آج یہاں ہمیں ملا دیا ہے۔ اس موقع پرپاکستان کی تاریخ میں انجمن ہلال احمر کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیا انجمن ہلال احمر نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ،زلزلہ متاثرین ، سیلاب زدگان اور اب آئی ڈی پیز کے مسئلے پر ہلال احمر اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ان کی آبادکاری ،اشیائے خوردونوش اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختونخواہ کے متاثرین کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان نا مساعد حالات میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے اور پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ دریں اثناءرمضان کے تیسرے جمعے کوملک کے مایہ ناز ثناخواں حضرات نے اپنی دلکش ثناخوانی سے خوبصورت سماں باندھ دیابالخصوص حافظ احمد رضا قادری جمعہ کریم کا خصوصی گیت پڑھ کر ناظرین پر ایک روح پرور کیفیت طاری کردی۔نشریات کے اٹھارویں روز شہرہ آفاق عالم آن ائیر کے دوران سحروافطار کی نشریات میں جماعت اہل سنت سندھ کے ناظم تعلیم و تبلیغ علامہ نسیم صدیقی ،،جامعہ بنوریہ عالمیہ سے منسلک مفتی فضل سبحان،جماعت اہل سنت سندھ کے نائب امیر مو لا نا سید حمزہ علی قادری،ادارہ تبلیغ جعفریہ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ عباس مہدی ترابی اورمرکزی جمعیت اہل حدیث کراچی کے ناظم اعلیٰ ابو انشاءقاری خلیل الرحمن جاوید نے شرکت کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دےے۔پاکستان گھر میں میزبان کے دلچسپ سوال وجواب کے ساتھ نشانہ بازی ،نہاری کھانے اورمیاں بیوی کے مابین اداکاری کا دلچسپ مقابلہ ہو اس دوران کئی لاکھ روپے مالیت کے قیمتی انعامات جیتے گئے جبکہ جسمانی ورزش اور قرعہ اندازی کے ذریعے بھی لا کھوں روپے کے قیمتی انعامات جیت لیے گئے۔
دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan