#ExpressNews:

پاکستان رمضان میں سیدناعلی مرتضیٰ ؓکے یوم شہادت پر عامرلیاقت کاخراج عقیدت
حیدرکرارؓ کے مناقب پر میزبان کی دلنشین گفتگو اور منقبت نے سماں باندھ دیا،علماءکرام کی عقیدت افرو ز گفتگو
ثناخوانوں کے ساتھ سیدفرحان علی نے منقبت کے نذرانے پیش کےے،پاکستان گھر میں انعامات کا سلسلہ جاری

#PakistanRamazan with @AamirLiaquat




کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکٹرونک میڈیامیںمنفرداندازمیںرمضان نشریات پیش کرکے دنیا بھر میں موجودکروڑوںناظرین کا دل موہ لینے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یہ منفردروایت رہی ہے کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میںاسلام کی جلیل القدر شخصےات سے وابستہ ایام کوبھرپور عقیدت ا وراحترام سے مناتے ہیں، اس سلسلے میںایکسپریس کی براہ راست خصوصی نشریات پاکستان رمضانکے اکیسویں روزشہررمضان میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت نہاےت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگےا، باب العلم کے یوم شہادت پرسحروافطارکی نشرےات ان کے ذکرسے معموررہی اوراسلام کے لےے ان کے علمی وشجاعانہ کارناموں پرمیزبان نے انہیںزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔بعدازں معروف ثناخواں الحاج عمران شیخ عطاری،حافظ احمد رضا قادری، محمد ریحان قریشی،طاہر قادری،اور سید فرحان علی نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی شان میں منقبت پیش کرکے ایک دل آویز سماں قائم کردیا۔ اس موقع پر عالم آن ایئرکی خصوصی نشست میںخطیب اہل سنت اورسواد اعظم اہل سنت حقیقی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ اسلامیات کے چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم تعلیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے حضرت علیؓ کے فضائل پر گفتگوکی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دےے۔اس موقع پرمعروف ثناخواںسید فرحان علی نے اپنے خوبصورت اندازمیں منقبت پڑھ کر میزبان سمیت تمام حاضرین وناظرین کو متاثر کیااور اپنی خوش الحانی کی داد سمیٹی۔ راہ نیکی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور مستحقین کی امداد میںڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی محمودہ سلطانہ فاو نڈیشن بھر پورکردار ادا کررہی ہے ۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یعقوب حسین کے 12سالہ معذور بچے حمزہ کا علاج اور روزانہ کی بنیادوں پر فزیو تھراپی کرانے کا اعلان کیا اور اس کے لیے خصوصی چیئرکا عطیہ بھی دیاجبکہ بے سہارا خاتون عقیلہ بیگم کے لیے روزگار کا انتظام بھی کیا گےا۔پاکستان گھر میں میزبان کے دلچسپ سوال وجواب کے ساتھ دلچسپ مقابلے ہوئے جس کے دوران کئی لاکھ روپے مالیت کے قیمتی انعامات جیتے گئے جبکہ جسمانی ورزش اور قرعہ اندازی کے ذریعے بھی لا کھوں روپے کے قیمتی انعامات جیت لیے گئے۔پاکستان گھر میں ایک نوجوان نے 45سیکنڈ ز کے دوران اسماءالحسنیٰ پڑھ کر میزبان اورحاضرین کو حیران کردیا اور ٹیبلیٹ جیتنے میں کا میاب ہوگیا۔






دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan

Web: www.PakistanRamazan.Tv