#ExpressNews:

پہلی طاق رات، ایکسپریس کی خصوصی نشرےات ،عامرلیاقت کی دعاپرآنسووں کی برسات
21ویں رات کی روح پرور ساعتوں میں شب قدر کے فضائل پر علماء کی گفتگو، ثناخوانوں کا نذرانہ عقیدت
سیکڑوں افراد کی شرکت، بذریعہ قرعہ اندازی گاڑی ،عمرہ پیکیجز سمیت وسیع پیمانے پرشرکاءمیں انعامات کی تقسیم
#PakistanRamazan with @AamirLiaquat


کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں رحمت خداوندی اپنے عروج پر ہوتی ہے یہی وہ مقدس ایام ہوتے ہیں کہ جس کی طاق راتوں میں وہ عظیم شب پوشیدہ ہے جسے قرآن حکیم نے شب قدرکہااوراس میں کی جانے والی عبادت کو ہزارشب کی عبادت سے بڑھ کر قراردیا۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کو رمضان المبارک کی ۱۲ویں،۲۲ویں،۳۲ ویں،۵۲ ویں اور ۷۲ویں شب میں شب قدرکوتلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایکسپریس کے زیراہتمام۱۲ رمضان کو پہلی طاق رات کے روح پرورلمحات میں خصوصی روح پرور نشریات پیش کی گئیں جن کے اختتام پر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی رقت انگیز دعا نے ہرآنکھ کو اشکبار کردیا اور خجالت وندامت میں ڈوبی ہوئی آہوں اور سسکیوں نے ایک پرکیف روحانی سماں باندھ دیا۔ اس روح پرور نشریات کا باقاعدہ آغازملک کے ممتازقاری حق نوازسعیدی نے سورة القدر کی بابرکت تلاوت سے کیا جس کے بعد میزبان نے اپنے مخصوص انداز تکلم میں طاق راتوں کی فضیلت بیان کی اور حاضرین وناظرین کو اپنی گفتگو کے سحرمیں جکڑ لیا۔ اس موقع پر شہررمضان میں حاضرین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ بعدازاں عالم اسلام کے معروف ثناخواں الحاج عمران شیخ عطاری، حافظ احمد رضا قادری، محمد ریحان قریشی، حافظ طاہر قادری ،محمدعلی سہروردی، محمد مکرم علی خان اور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ حمد و ثناء کے گلہائے عقیدت پیش کیے اوردلکش ثنا خوانی سے شہر رمضان میں ایک روح پرور ماحول قائم کردیا۔ اس موقع پر معروف ثناخواں سید فرحان علی نے نشریات میں شریک ہوئے اور سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی شان میںمنقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ شب قدر کی تلاش کی مناسبت سے عالم آن ایئر اسپیشل بھی پیش کیا گیا جس کے دوران خطیب اہل سنت اورسواد اعظم اہل سنت حقیقی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی،جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمدنعیم، جماعت اہل سنت سندھ کے نائب امیرمولانا سےد حمزہ علی قادری، جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ اسلامیات کے چیئرمین ڈاکٹر فضل احمد،شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم تعلیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے شب قدر کے فضائل پر گفتگو کی اورہلکے پھلکے انداز میں حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اکیسویں شب کی روح پرور ساعتوں میں سیٹ پر موجود سیکڑوں شرکاء اُس وقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے جب ہر دلعزیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رقت کے ساتھ بارگاہ خداوندی میں یہ التجا کی کہ اے میرے رب میں تجھ سے اِس رات بخشش و فضل عفووکرم اور رحمت و مغفرت کا سوال کرتا ہوں، تُو ہماری خطاوں اور گناہوں کو معاف فرمادے اوراس طاق رات کے وسیلے سے ہم پراپنی کرم نوازیوں،عنایتوں اورمہربانیوں کی بارش کردے، دنیا کی محبت دلوں سے نکال دے، اپنی اوراپنے حبیب کی محبت سے ہمارے دلوں کولبریز کردے اوراپنی بارگاہ میں ہماری توبہ کوقبول فرما اورجب انہوں نے روزآخرت، پل صراط، میدان حشراورقبرکے عذاب سے نجات کی التجاکی توحاضرین بلند آواز کے ساتھ آمین کہتے ہوئے اُن کے ساتھ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے اور اللہ کے حضور ندامت کے آنسووں کا نذرانہ پیش کرکے اس سے رحمت ومغفرت کی بھیک مانگتے رہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ملک کی سلامتی وخوشحالی ،پاک فوج کی کامیابی ، دہشت گردی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کی بقا کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔ دعا کے فوراً بعدمحمد مکرم علی خان نے توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہوپڑھ کر ایک روح پرور فضا قائم کردی اوررب تعالیٰ کی بارگاہ میں التجائیں اور فریاد کرکے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ نشرےات کے اختتام پرماہ مبارک میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ خوشیاں بانٹنے کے لئے وسیع پیمانے پر بذریعہ قرعہ اندازی انعامات تقسیم کےے گئے جن میں ایک خوش نصیب خاتون گاڑی،12 خوش قسمت موٹر سائیکلز اور کئی خوش نصیب عقیدت مند عمرہ پیکیج جیتنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر شرکاءنے بھی بڑی تعداد میں الیکٹرونک مصنوعات،ملبوسات ،دستی گھڑیاں اور دیگر تحائف جیت لیے۔


دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan





Attachments area

Preview attachment 1st News.jpg


1st News.jpg