Express News 22 July 2014
گمشدہ بچی کا 10سال بعد والدین سے رابطہ،
عامر لیاقت نے ذاتی خرچ پر والدین کوفیصل آبادسے کراچی بلالیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رمضان نشریات میں ایدھی سینٹر میں مقیم گمشدہ بچوں کو ان کے اصل گھر تک پہنچانے اور گھروالوں سے ملانے کا نیک سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت اب تک چاربچے اپنے و الدین سے مل چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک روز پیش رفت بائیسویں روز بھی دیکھنے میں آئی جب اہلیان فیصل آباد نے دس سال سے والدین کی شفقت سے محروم تہمینہ جو اپنا نام مینا بتاتی ہے،اسے اس کی بچپن کی تصویر دیکھ کر پہچان لیا اور ایکسپرےس سے اس کے والدین کا رابطہ کرادیاجنہوں نے پاکستان رمضان نشریات کے دوران ہی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے رابطہ کرلیا۔اس موقع پر بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔دس برس بعدوالدین سے ملنے کی خوشخبری سن کر تہمینہ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ نشرےات کے دوران14سالہ تہمینہ نے اپنے والدین سے گفتگو کی اور ان کی خیریت معلوم کی۔اس موقع پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے گمشدہ بچی کو والدین سے ملانے کے لےے ذاتی خرچ پر اس کے والدین کو فیصل آباد سے کراچی بلالیا ہے،وہ فیصل آباد سے پہلی دستےاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہورہے ہیں جہاں پاکستان رمضان نشرےات کے دوران بچی کو تحائف کے ساتھ والدین کے حوالے کےا جائے گا۔

دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv