#ExpressNews
پچیسویں طاق رات ، روح پرورنشریات ، عامرلیاقت کی دعا پر ہر آنکھ اشکبار
#PakistanRamazan with @AamirLiaquat


ملکی سلامتی اورفلسطینی عوام کیلئے خصوصی دعائیں، مصطفی عمر کیلئے دعائے صحت ،ثناخواں حضرات کا نذرانہ عقیدت
قرعہ اندازی میں وسیع پیمانے پرشرکاء میں انعامات کی تقسیم، خوش نصیب خاتون نے گاڑی جیت لی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پچیسویں شب کے روح پرورلمحات میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی براہ راست نشریات میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے تضرع والحاوزاری سے بھرپوردعا نے شہررمضان میں موجود سیکڑوں حاضرین اورٹی وی اسکرین کے سامنے موجود کروڑوں ناظرین پررقت طاری کردی اورعجز وندامت میں ڈوبی ہوئی آہوں اور سسکیوں نے ایک پرکیف روحانی سماں باندھ دیا۔ دعا سے قبل براہ راست عالم آن ایئر پیش کیا گیا جس میں خطیب اہل سنت اور سواد اعظم اہل سنت حقیقی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، مجلس وحدت المسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، جمعیت علماء اسلام پاکستان سمیع الحق گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی اور جامع مسجد اہل حدیث شاد باغ لاہور کے خطیب پروفیسر مطیع اللہ باجوہ نے خندہ پیشانی کے ساتھ علمی اورہلکے پھلکے انداز میں حاضرین محفل کے سوالات کے جوابات دیے جبکہ عالم اسلام کے معروف ثناخواں الحاج عمران شیخ عطاری،حافظ احمد رضا قادری،حافظ طاہر قادری، محمد ریحان قریشی اور محمدعلی سہروردی نے حمد و نعت کے گلہائے عقیدت پیش کئے اوردلکش ثنا خوانی سے شہر رمضان میں ایک سماں باندھ دیا۔ دعا کے فوراً بعد محمد مکرم علی خان نے توبہپڑھ کے ہرآنکھ کو اشکبار کردیا۔ نشریات کے دوران دل کے آپریشن کے باوجود زندگی اور موت کی کشمکش سے دو چار ننھے بچے مصطفی عمر کے والدین نے بچے کے ساتھ نشریات میں شرکت کی، اس موقع پر بچے کی مکمل صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ پچیسویں شب کو شہررمضان میں موجود ہزاروں افراد کا مجمع اُس وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا جب ہر دلعزیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے رقت کے ساتھ بارگاہ خداوندی میں یہ التجا کی کہ اے میرے رب میں تجھ سے اِس رات بخشش و فضل عفووکرم اور رحمت و مغفرت کا سوال کرتا ہوں، تُو ہماری خطاوں اور گناہوں کو معاف فرمادے اورآج عظمتوں والی رات کے وسیلے سے ہم پراپنی کرم نوازیوں، عنایتوں اورمہربانیوں کی بارش کردے ،دنیا کی محبت دلوں سے نکال دے، اپنی اوراپنے حبیب کی محبت سے ہمارے دلوں کولبریز کردے اوراپنی بارگاہ میں ہماری توبہ کوقبول فرما۔ ان کی اس التجا پر حاضرین بلند آواز کے ساتھ آمین کہتے ہوئے اُن کے ساتھ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے اور اللہ کے حضور ندامت کے آنسوو ں کا نذرانہ پیش کرکے اس سے رحمت ومغفرت کی بھیک مانگتے رہے۔ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے دنیا بھر کے کروڑوں حاضرین کے ساتھ مل کر ملک کی سلامتی کے لئے اللہ کے حضور دعا کیاے پروردگار! اسلام کا بول بالا کردے، دنیا میں جہاں جہاں مسلمان مصائب کا شکار ہیں اُن کی مشکلات آسان کردے ،مظلوم فلسطینیوں کی مدد فرما، ان کی نسل کشی کرنے والوں کو نیست و نابود کردے۔ شعاراسلام کی توہین کرنے والوں کوعبرت کانمونہ بنادے،انہوں نے التجا کی کہ اے ہمارے پروردگارہمیں اغیارکی ٹھوکروں پہ نہ رکھ ہمیشہ اپنا ہی محتاج بنا۔ ایکسپریس اورایکسپریس نیوز پر نشر ہونے والی یہ رقت آمیز دعا تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ قاری حق نواز سعیدی کی پرلحن تلاوتِ قرآن سے پچیسویں شب کی اس منفردنشرےات کاآغازہواجس کے دوران انہوں نے سورہ یونس کی منتخب آیات تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کی جن کی تفسیر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خوبصورت انداز میں بیان کی۔نشرےات کے اختتام پرماہ مبارک میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ خوشیاں بانٹنے کے لےے پاکستان گھر میں وسیع پیمانے پر بذریعہ قرعہ اندازی انعامات تقسیم کئے گئے جن میں موٹرسائیکلز،الیکٹرونک مصنوعات، ملبوسات، دستی گھڑیاں اور دیگر تحائف شامل تھے جبکہ ایک خوش نصیب خاتون بمپر پرائز یعنی گاڑی جیتنے میں کا میاب ہو گئیں۔




دنیا کی سب سے بڑی براہ راست نشریات پاکستان رمضان سے ہر لمحہ باخبر رہنے کے لیے فالو کیجیے
Updates: Facebook.com/PakistanRamazan
Alerts: Twitter.com/PakistanRamazan
Videos: DailyMotion.com/PakistanRamazan
Web: www.PakistanRamazan.tv