کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی زندگی پرمبنی ہالی وڈمیں فلم بنائی جارہی ہے۔یہ بات پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ اشتیاق نے ایک اعلامیے میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا دنیا کی کئی یونیورسٹیز میں ڈاکٹر طاہر القادری پر پی ایچ ڈی کے مقالے لکھے جارہے ہیں۔