پاکستانی کرکٹ کی خراب کارکردگی کی وجہ سے کرکٹ شائقین ویسے ہی اَپ سیٹ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم سے نالاں ہیں خاص کر دورہ سری لنکا میں جو پرفارمنس پاکستانی ٹیم نے دی اس پر بہت تنقید ہو سکتی تھی مگر طوفانی بارشوں سیلاب اور دھرنوں کے باعث پاکستانی قوم کو کرکٹ پر تنقید کا موقع ہی نہیں ملا اور ہماری ٹیم زندگی کی خراب ترین پرفارمنس کے باوجود تباہ کن تنقید سے بچ گئی ابھی سری لنکا کی شکت نہیں بھولی تھی آئی سی سی نے سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کو متنازعہ قرار دیکر سعید اجمل پر پابندی لگا دی گئی سعید اجمل پر پابندی کا فیصلہ آئی سی سی کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے کیونکہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور تمام بڑی ٹیمیں سعید اجمل سے خائف ہیں بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک کھلاڑی پچھلے 8سالوں سے ٹیسٹ کرکٹ ، ون ڈے کرکٹ اور ٹی 20 کرکٹ کھیل رہا ہے اور پوری دنیا کی ٹیموں کی کریم بیٹنگ کو آئوٹ کر رہا ہے تینوں فارمیٹ 300کے لگ بھگ وکٹ حاصل کر چکا ہے کیا 8سال تک دنیائے کرکٹ کے امپائر اندھے تھے جنہوں نے سعید اجمل کے ایکشن پر کوئی بات نہیں کی