Results 1 to 2 of 2

Thread: First ever braille watch for blind people

  1. #1

    First ever braille watch for blind people


    اسلام آباد (بی بی سی اردو) دنیا میں ساڑھے 28 کروڑ سے زائد افراد بصارت سے محروم ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جو موجودہ سے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہی لوگوں کے لیے جنوبی کوریا کے ڈویلپر ڈاٹ نے دنیا کی پہلی بریل سمارٹ واچ تخلیق کی ہے۔ یہ بریل سمارٹ واچ 4 متحرک بریل سیلز کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پہننے والے کو معلومات فراہم کرتی ہے جبکہ اسے استعمال کرنے والے اپنے حساب سے اس کے کیریکٹرز اپ ڈیٹ ہونے کی رفتار کا تعین کرسکتے ہیں۔ اس بریل سمارٹ واچ کو کسی دوسری طرح کی سمارٹ واچ کی طرح بلوٹوتھ کے ذریعے سمارٹ فون سے کنیکٹ کرنے کے بعد کسی بھی ایپ یا سروس سے پیغام موصول کیا جاسکتا ہے۔ استعمال کنندہ س اسمارٹ واچ کی سائڈ میں موجود بٹنز کے ذریعے سادہ سا پیغام بھیج سکتے ہیں۔ بصارت سے محروم افراد کے لیے کئی دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی موجود ہیں لیکن ان میں سے بیشتر آواز کے سہارے کے ذریعے کام کرتی ہیں جس سے نابینا افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ ڈیجیٹل بریل ریڈنگ ڈیوائسز میں سے زیادہ تر بھاری اور مہنگی ہیں جنہیں صرف 5 فیصد نابینا افراد ہی خرید سکتے ہیں۔ اس کے ایک ہزار یونٹس رواں سال مارچ میں لندن کی ریٹیل مارکیٹ میں 320 ڈالر فی سمارٹ واچ کے حساب سے فروخت کے لیے بھی پیش کئے جائیں گے۔

    Mubasshar


  2. Re: First ever braille watch for blind people

    amazing sharing its really nice http://www.mobile-phone.pk/upcoming-mobiles/

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •