Results 1 to 3 of 3

Thread: Sheikh Rasheed Address in National Assembly - 30th August 2017

  1. #1

    Sheikh Rasheed Address in National Assembly - 30th August 2017


    Sheikh Rasheed Address in National Assembly - 30th August 2017



    Realpaki

    Allah Safe Pakistan..

  2. Re: Sheikh Rasheed Address in National Assembly - 30th August 2017

    Pakistan News Urdu
    راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) نے فوج اور عدلیہ کو چیلنج کیا ہے، شیخ رشید


    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا اور ٹکراؤ کا انتخاب کیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے فوج اور عدلیہ کو چیلنج کیا ہے اور سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا ہے، ایک شخص کو بچایا جارہا ہے جبکہ اس کی نااہلی اہلی میں تبدیل نہیں ہوسکتی۔ شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ والے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ کرلو جو کچھ کرنا ہے، انہوں نے سارے پاکستان کی سیاست اور آئین کو لپیٹ دیا ہے، انہوں نے ٹکراؤ کا انتخاب کیا ہے اور نوازشریف یہ تاثر دے رہے ہیں مرنے کے بعد بھی میں ہی پارٹی کا صدر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا چیرمین اگلے 7 دن کے اندر بنانا ہے، آصف زرداری کی ابھی دلچسپی صرف نیب کے چیرمینی میں ہے کہ نیب کا چیرمین ان کا ہو اور سندھ میں عبوری حکومت بھی ان کی ہو، وہ ابھی صرف خورشید شاہ کے ذریعے نیب کا چیرمین بنوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن (ن) لیگ اور عمران خان کے درمیان ہے، یہ چاہتے ہیں پنجاب میں عبوری حکومت ان کی ہو اور سب مشینری بھی ان کی ہو، عمران خان ایسے الیکشن کو نہیں مانیں گے، وہ سڑکوں پر آئیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوگ ہمیں طعنہ دے رہے ہیں کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی، ہم نے انگریز کے کتے نہیں نہلائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ والے للکار رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ سسٹم میں ان کی تمام تر نااہلیت کے باوجود انہیں اہل تصور کیا جائے لیکن ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے سینیٹ میں قانون سازی کا نہیں پتا چلا، اگر پتا بھی ہوتا تو ان کی اکثریت ہے، اگر یہ قانون سینیٹ میں مسترد ہوجاتا تو یہ لوگ جوائنٹ سیشن میں پاس کرالیتے۔

    Urdu News

  3. Re: Sheikh Rasheed Address in National Assembly - 30th August 2017

    Online Indus is the only fast updated blog who provide you urdu news. there is no urdu site like online indus who give you fast information about pakistan news.
    Last edited by Wahid Ali; 1 Week Ago at 04:29 PM.

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •