Results 1 to 2 of 2

Thread: Be aware of spy cloth Hooks

  1. #1

    Be aware of spy cloth Hooks


    Name:  l_163508_112421_updates.jpg
Views: 20
Size:  23.4 KB


    پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بیت الخلاء، چینجنگ رومز، ہوٹلز وغیرہ میں لگے خفیہ کیمروں کے متعدد اسکینڈلز منظر عام پر آچکے ہیں جن سے لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ یہ جاسوس کیمرے کوئی خفیہ کمپنی نہیں بلکہ نامی گرامی کمپنیاں تیار کررہی ہیں جو مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب ایسی کھونٹیاں تیار کی گئی ہیں جن میں خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یہ کھونٹیاں صرف چند سو روپے میں دستیاب ہیں۔ ایک کھونٹی میں ایک خفیہ کیمرہ موجود ہوتا ہے جو ہر پل کی ریکارڈنگ اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے اور یو ایس بی پورٹ کے ذریعے یہ ریکارڈنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔ خفیہ کیمرے والی یہ کھونٹیاں آن لائن شاپنگ کی مقبول ترین کمپنی ایمازون سمیت دیگر متعدد شاپنگ ویب سائٹس پر کھلے عام فروخت بھی کی جارہی ہیں۔ اس کیمرے سے ایچ ڈی کوالٹی میں ویڈیو بنتی ہے جبکہ اس میں 16جی بی میموری کارڈ بھی لگایا جاسکتا ہے اور یہ ویڈیو کے ساتھ آواز بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس کیمرے کو سرویلینس یعنی نگران کیمرے کے تعارف کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ تاہم یہ کیمرا جعل ساز افراد غیر اخلاقی کاموں میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
    Last edited by mubasshar; 13th November 2017 at 08:24 PM.

    Mubasshar


  2. Re: Be aware of spy cloth Hooks

    very nice sharing keep share more posts like these http://news.mobile-phone.pk/technology/

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •