لاہور۔ کمپیوٹر سائنس کے طالبعلم نے تھری ڈی اینی میشن پر ویڈیو گیم متعارف کروا دیا۔لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں بی ایس سی کے طالبعلم انیس سالہ وقار قریشی نے چار اسٹیجز پر مشتمل وقت کے نام سے قومی زبان میں ویڈیو گیم بنایا ہے جسے اس نے بغیر کسی استاد کی رہنمائی کے اپنی مدد آپ کے ت*ت پانچ ماہ میں تیار کیا ہے۔وقار قریشی بہت جلد پاکستان کی پہلی تھری ڈی سائنس فکشن مووی بنانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا میں آئی ٹی کے *والے سے بڑا نام رکھتا ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ وہاں بھی اب تک ایسا گیم نہیں بنا۔نوجوان وقار قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آفرز ہونے کے باوجود وہ پاکستان کے لئے کام کرنا چاہتا ہے۔ وقار کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔