اسلام آباد (آئی این پی/ نامہ نگار/ مانیٹرنگ نیوز) ت*ریک انصاف کے امور خارجہ کی ترجمان اور معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بلیک واٹر کیلئے تین ہزار بکتر بند گاڑیاں پورٹ قاسم پر اتار دی ہیں۔ پاکستان میں امریکی مداخلت ناقابل برداشت تک تک بڑھ چکی ہے۔ امریکہ نے اخباری مالکان پر دباﺅ ڈال کر میرے کالم رکوا دئیے ہیں‘ ہم غیرم*فوظ ہو چکے ہیں اگر مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ر*مان ملک اور امریکی ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری نے مزید کہاکہ جیسے ہی ڈاکٹر قدیر کو تھوڑی آزادی ملی تو امریکیوں نے کہاکہ ان پر نظررکھی جائے۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں پاکستانی پولیس افسر پر امریکی نے بندوق تانی تھی۔ چند روز قبل اسلام آباد میں بلیک واٹر کی گاڑی سے اسل*ہ برآمد ہوا۔ مگر ہماری *کومت خاموش ہے۔ ڈاکٹر شیریں نے مزید کہاکہ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک کا دفاع کریں‘ ہم ہر قیمت پر اصل *قائق عوام تک پہنچاتے رہیں گے۔


http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakistan-ne ... 2009/11993