فیلڈنگ کا معیار ناقص تھا ، سعید اجمل کی ناکامی پر باؤلنگ اٹیک بے بس نظر آیا بھارت کی باؤلنگ مضبوط نہیں او رآسٹریلیااجمل سے خوفزدہ ،پاکستان بدستور فیورٹ ہےپالی کیلے (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کو ہرانے کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کئی خامیاں منظرعام پر آگئی ہیں،سعیداجمل کی ناکامی کی صورت میں پاکستانی باؤلنگ اٹیک بے بس نظر آیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ عمران نذیر کا سپرایٹ مرحلے سے قبل بھرپور فارم میں آنا خوش آئند ہیں، عمران نذیر نے اکیلے ہی پہاڑ جیساہدف آسان بنادیا۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا معیار انتہائی ناقص تھا جو ہم جنوبی افریقہ کے خلاف برداشت نہیں کرپائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کے شعبے میں بہتری ضروری ہے سہیل تنویر فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جبکہ شعیب ملک میں دم خم نظر نہیں آرہاتاہم شاہد آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف بالکل مختلف نظر آئے جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپرایٹ مرحلے میں پاکستان کاپول بہت مشکل ہے ۔وسیم اکرم نے کہاکہ جنوبی افریقہ اہم مرحلے میں ہمیشہ ناکام ہوتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم باؤلنگ کے شعبے میں مضبوط نہیں او رآسٹریلیا سعید اجمل سے خوفزدہ ہے لہٰذا پاکستان بدستو رفیورٹ ہے