حرمت رسول کاتحفظ امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے، عامر لیاقت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمگیرشہرت یافتہ ریسرچ اسکالرڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہاہے کہ حب رسول اور حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے،یہ جذبات کا نہیں بلکہ عقیدے کا مسئلہ ہے جسے عمومی تصورات کی عینک سے نہ دیکھا جاسکتا ہے اور نہ پرکھا جاسکتا ہے۔ نماز جمعہ سے قبل بابرکت ساعتوں میں نشرہونے والی جیو کی خصوصی نشریات میںعشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبے سے سرشار ڈاکٹرمختارعالم سے گفتگوکے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض کم نسل افرادہرتھوڑے عرصے بعد مسلمانوں کی غےرت ایمانی کی حرارت کوچیک کرنے کے لےے کبھی کارٹونوں، کبھی خاکوں، کبھی فلموں اور کبھی تحریروں کی شکل میں ناموس رسالت پریہ رکیک حملے کرتے رہتے ہیں مگر بدقسمتی سے ان کی گستاخیوں کا علمی اورمدلل انداز میں جواب دینے کے بجائے ہم اشتعال اور توڑ پھوڑ کا راستہ اپناتے ہیں تاہم ڈاکٹر مختار عالم جیسے عشاق بھی ہماری ہی صفوں میں موجود ہیں جنہوں نے گستاخوں کا مقابلہ کرنے کے لےے علمی انداز اپناتے ہوئے دستاویزی پروگرامز تیار کیے جس کا اجر انہیں دنیا اور آخرت دونوںمیں ملے گا۔تحفظ ناموس رسالت کے جذبے کے تحت دستاویزی فلمیں تیار کرنے والے ڈاکٹر مختار عالم نے میزبان سے گفتگوکے دوران اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 22سال سے آرٹ اینڈ میڈیا پروڈکشن سے وابستہ ہیں اورانہوں نے اپنی تمام تر صلاحےتوں کوگستاخان رسول کی مذمت اور تحفظ ناموس رسالت پرمبنی خدمات کے لےے وقف کردیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں چھ دستاویزی فلمیں منظرعام پر آچکی ہیں جن میںاجالے جنوں کے سرفہرست ہے جبکہ مستقبل میں شاتم کے عنوان سے ایک اور فیچر فلم تےاری کے آخری مراحل میں ہے جسے جلد ہی نشر کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے گستاخوں کی جانب سے توہین آمیز حرکتوں پر دل کڑھتا تھا اس لیے ان کی جاہلانہ دلیل کا جواب علمی دلیل کے انداز سے دینے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے دل آزاری پر مبنی ان حرکتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا مگر فتنہ پرور عناصر نے اس قرارداد کی پاسداری نہیں کی۔گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر مختار عالم کی اہلیہ محترمہ فضا مختار نے کہا کہ ان کے شوہرنے یہ عشق افروز فریضہ سر انجام دے کر پورے خاندان بلکہ پورے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ۔پروگرام کے دوران تحفظ ناموس رسالت کے جذبے پرمبنی دستاویزی فلم کی جھلکیاں بھی نشر کی گئیں۔اجالے جنوں کے کے عنوان سے پیش کی جانے والی اس کاوش پر ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے اظہار عقیدت کیااور ڈاکٹر مختارعالم کی کوششوں کو سراہا۔دریں اثناءجمعہ کریم کے خوبصورت عنوان سے پیش کی جانے والی روح پرور نشرےات کا آغازملک کے ممتازقاری سید انوارالحسن شاہ کی مسحور کن حسن قرا ت سے ہواجس میں سورہ آل عمران کی منتخب آیات تلاوت کی گئیںجس کے بعد ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے اِن آیات کے ترجمہ و تفسیرکی سعادت حاصل کی۔ نشریات کے دوران ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ایمان افروزتذکرے سے ناظرین کے دلوںکومنور کیا اورخلفائے راشدین کے مابین مثالی تعلقات سے بھی انہیں آگاہ کیا ۔

www.aamirliaquat.com, Twitter: @aamirliaquat