لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کلین سویپ کر سکتے ہیں اگر نہ کرپائے تو سلپ میں آوٹ ہوجائیں گے، اگر شہباز شریف نے میرے حلقے سے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو میںلاہور میں شہباز شریف کے مقابلے میںالیکشن لڑونگا اور اس پرعمران خان سے بات کرونگا ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ورزشی سیاستدان ہیں وہ با قاعدگی سے ورزش کرتے ہیں، ان کا اسٹیمنا ہم سے زیادہ ہے وہ اکتا تے اورر تھکتے نہیں ہیں جبکہ ہم لوگ تھک جاتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں 31 مارچ کو کارنر میٹنگ کرونگا اورپی ٹی آئی سے بیٹھ کر بات کرونگا ،میں نہیں چاہتا کہ اب آخری دن ہے اور اختلاقات یا بدمزگی پیدا ہو۔