دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں نئینو بال متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق اگر باﺅلر گیند کرنے کے دوران نان سٹرائیکر اےنڈ پر لگی وکٹوں کو چھوئے گا تو امپائرز ایسی گیند کو نوبال قرار دیں گے۔وکٹوں کو چھونے کے بعد اگر باولر نے گےند نہ کروائی تو بھی نوبال ہی قرار دےا جائے گا ۔ نئے قانون کا اطلاق رواں ماہ 30اپریل سے ہوگا اور نئے قوانین کے تحت ہونے والا پہلا ون ڈے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان 3مئی کو کھیلا جائے گا۔